نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اگست, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

افسانہ:لبیک برصدا۔۔۔ایک اجمالی جائزہ

افسانہ:لبیک برصدا۔۔۔ایک اجمالی جائزہ  ریاض قاصدار کا تعلق شہر گلبرگہ سے ہے۔یہ اور بات ھیکہ دوران ملازمت انھوں نے مختلف مقامات کی سیر کی۔مگر ادبی اعتبار سے انھیں گلبرگہ ہی راس آیا،یہیں انھوں نے افسانے خلق کئے اور یہاں کی ادبی محفلوں سے انھوں نے شناخت بھی بنا لی۔میرے پیش نظر انکا افسانہ ”لبیک برصدا“ ہے گو کہ یہ افسانہ بیانیہ ہے اس میں فلیش بیک تکنیک کا استعمال بھی ہوا ہے۔اس میں وقوع بھی ہے کردار بھی اور کردار کی مناسبت سے زبان کاا ستعمال بھی ہوا ہے اس میں کہانی پن بھی ہے،یہ کہانی حقیقت کے قریب بلکہ حقیقی معلوم بھی ہوتی ہے، گوکہ تخیل کی آمیزش نے اسے عمدہ بنادیا ہے بغیر تکیل کے کوئی فن پارہ معرض وجود میں نہیں آسکتا،ہاں مناسب الفاظ کی دروبست اسے دو آتشہ بنا دیتی ہے اس افسانہ میں انسان دوستی کو جس طور پیش کیا گیا ہے۔ وہ قابل تعریف ہے۔اس میں نہ مذہب کی دیوار ہے اور نہ مسلک کا شائبہ۔بس انسا ن دوستی اور انسانیت کے ناطے خدمت کا جذبہ ہے جسے حقوق العباد سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔مخلوق خدا سے محبت اور اس کی خدمت ہی شاید سب کچھ ہے افسانہ نگار نے بین السطور میں اونچ نیچ میں،مذہبی اعتبار