Sunday, February 9, 2020

NRC, NPR, CAA پر ایک غزل

غزل

چاروں طرف سروں کا سمندر ہے دیس میں
رہزن بھی ساتھ ساتھ ہے رہبر کے بھیس میں

قاتل مچا رہے ہیں بد امنی ہر طرف
معصوم آدمی ہے بلوے کے کیس میں

ستہ میں آئے جب سے ان پڑھ اور نالائق
نااہل بھی کھڑے ہیں رتبے کی ریس میں

رکھتے ہیں بغض دل میں دیتے ہیں ساتھ بھی وہ
تنکا چھپا ہوا ہے انکی بھی کیش میں

امبیڈ کر کی رچنا مضبوط  کانسٹی ٹیوشن
گیدڑ کی دھمکیوں سے آنا نہ تیش میں

ڈاکٹر سید عارف مرشد
9341765291