عنبرین
فاطمہ ریسرچ اسکالر
گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ
میری مشاطگی کی کیا ضرورت حسنِ معنی کو
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
علامہ
اقبالؔ کی شاعری کو فطری شاعری کہاگیا ہے۔اقبالؔ کی شاعری واقعتاً فطری شاعری
ہے۔فطرت سے مراد کائنات میں نظر آنے والی وہ ظاہری و مادی اشیاء جن کا تعلق براہِ
راست مظاہرِ قدرت سے ہے۔جسمیں انسان کی کاریگری کو کوئی دخل نہیں ہے۔اقبالؔ اسی
فطرت کو شاعری کے حوالے سے پیش کرتے ہیں۔
جہاں بینی مری فطرت ہے لیکن
کسی جمشید کا ساغر نہیں میں
کسی جمشید کا ساغر نہیں میں
رفتار کی لذت کا احساس نہیں اسکو
فطرت ہی صنوبر کی محرومِ تمنا ہے
فطرت ہی صنوبر کی محرومِ تمنا ہے
علامہ
اقبالؔ کی شاعری میں جہاں قومی اور ملی جذبات کا اظہار ملتا ہے وہیں مناظرِفطرت پر
بھی بہت سارے اشعار اورنظمیں ملتی ہیں۔مناظر فطرت
کے اعتبار سے آپ کی نظموں میں کوہ،کوہ سار،دریا،چرند پرند وغیرہ کا تذکرہ ہواہے۔جو
ہر قاری کو اپنی جانب متوجہکرنے میں کامیاب نظر آتا ہے۔اقبال کی شاعری میں مختلف عناصر
کی نشاندہی کرتے ہوئے یعنی اب تک بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔میری
نظر"کوہ"یعنی"پہاڑوں پر گئی چنانچہ اقبالؔ کے اشعار میں جن پہاڑوں
کا تذکرہ ملتا ہے۔ان کو یہاں پیش کرنے کی
سعی کرتی ہوں۔اسطرح مقالہ کا عنوان یہ بنا کہ"کلامِ اقبالؔ میں پہاڑوں کا تذکرہ".اقبال کے اشعار/کلام میں پہاڑوں کے سلسلہ میں جونام در آئے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔
·
جبلِ نور - جو غارِ حرا کے حوالے سے
·
کوہِ سربن
·
کوہِ جودی
·
جبلِ ثور - غارِ ثور کے حوالے سے
·
وادئ نجد
·
صفاومروہ
·
وادئ فاران
·
کوہِ طور
·
کوہِ ہمالہ
غارِ حرا
حضور صلعم
کی آمد کے تعلق سے حالیؔ نے فرمایا تھا کہ
اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا آئینہ سا شاہدِ مس خام کو جس نے کندن بنایا
|
اور اک نسخہء کیمیا ساتھ لایا
کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا |
|
غارِ
حرا مکہ مکرمہ کے قریب واقع پہاڑ جبل ِ نور میں ایک غآر ہےجہاں وحی الہی کا نزول ہوا۔یہ غار پہاڑ کی چوٹی پر نہیں
بلکہ اس تک پہنچنے کے لیے ساٹھ ستر میٹر نیچے مغرب کی سمت جانا پڑتا ہے۔نشیب میں
اتر کر راستہ پھر بلندی کی طرف جاتا ہے۔جہاں غارِ حرا واقع ہے۔نبی کریمﷺ ابتداءہی
سے چند روز کی خوراک ساتھ لے کر جبل نور پر آتے اور اس غار میں غور وفکر اور عبادت فرماتے تھے۔یہیں ایک
روز جبرائیلؑ نمودار ہوئے اور نبی کریمﷺ پر سب سے پہلی وحی نازل کی جس کے ذریعے
باری تعالیٰ نے آپ کو نبی آخرالزماں بنا کر مبعوث فرمایا۔
کبھی میں غارِ حرامیں چھپا رہا برسوں
دیا جہاں کو کبھی جامِ آخریں میں نے
دیا جہاں کو کبھی جامِ آخریں میں نے
سربن
ایبٹ آباد
کے بلند ترین اور خوبصورت پہاڑوں میں سے
ایک کوہِ سربن ہے۔اسی پہاڑ کے دامن میں ایبٹ آباد کاشہر آباد ہے۔کوہِ سربن کا نام "سربن"راجہ رسالو کے
والد سلبان کےنام کی تبدیل شدہ صورت ہے۔اقبالؔ نے ایبٹ آباد کے دورے کے دوران جب
اس پہاڑ کو دیکھا تو اس کے حسن سے متاثر ہوئے
بغیر نہ رہ سکے۔چنانچہ کوہِ سربن کا ذکر ایک نظم"ابر"میں کیا۔جو بانگِ
درا میں شامل ہے۔
اٹھی آج پھر وہ پوربسے
کالی کالی گھٹا
سیاہ پوش ہوا پھر پہاڑ سربن کا
سیاہ پوش ہوا پھر پہاڑ سربن کا
کوہِ جودی
کوہِ جودی
کاذکر قرآن مجید میں آیا ہے جس میں نوحؑ کا واقعہ مذکور ہے۔حضرت نوحؑ کا وطن عراق
موصل کے شمال میں جزیرہ ابنِ عمر کے قریب
آرمینیہ کی سرحد پر ہے۔یہ ایک کوہستانی سلسلہ ہے جسکے ایک حصّہ کا نام جودی
ہے اور دوسرے حصّہ کا نام اراراط ہے اور نوحؑ کی کشتی جودی پہاڑ پر آکر ٹھہر گئی
تھی۔
بندے کلیم ؑجس کے،پربت جہاں کے سینا
رفعت ہے جس زمیں کی بامِ فلک کا زینا |
نوحِؑ نبی کا آکر ٹھہرا جہاں سفینا
جنت کی زندگی ہے جسکی فضا میں جینا |
|
جبلِ ثور
غارِ ثور
مکہ معظمہ کی دائیں جانب تین میل کے فاصلے پر ثور پہاڑ میں واقع ہے۔حضوراکرمؐ نے
مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی تو تین
دن تک یہاں قیام کیا۔قرآن میں ہجرت کا بیان کرتے ہوئے جس غار کا ذکر کیا گیا ہے۔وہ
یہی غار ہے۔آپؐ کے ساتھ حضرت ابوبکر صدیق بھی تھے۔اس غار کا دہانہ اتنا تنگ ہے کہ لیٹ کر بمشکل انسان اس میں داخل ہوسکتا ہے۔
وادئ نجد
اقبالؔ نے
شاعری میں بہت سی تلمیحات استعمال کی ہیں۔لیلٰی وقیس،دشت وجبل،شورِسلاسل،اور
دیوانہ نظارہء محمل کی تراکیب وتلمیحات مشہور تاریخی کردار قبیلہء بنو عامر کے قیس
مجنوں سے متعلق ہیں۔روایت ہے کہ قیس بنی عامر لیلٰی کے عشق میں دیوانہ ہو کر نجد
کے صحراؤںکی خاک چھانتا پھرتا تھا۔
وادئ نجد میں وہ شورِسلاسل نہ رہا
قیس دیوانہ نظارہء محمل نہ رہا
قیس دیوانہ نظارہء محمل نہ رہا
شاعری میں
بکثرت استعمال کے سبب ان تلمیحات کے مفاہیم وہ معانی میں بہت گہرائی اور وسعت پیدا
ہوچکی ہے اقبالؔ کے بعض شارحین نے"نجد کے دشت وجبل میں رمِ آہو بھی وہی"میں"رمِ
آہو "صفا ومروہ کی سعی مراد لی ہے جو حج کا ایک رکن ہے۔
دردِ لیلٰی بھی وہی،قیس
کا پہلو بھی وہی
نجد کے دشت وجبل میں رمِ آہو بھی وہی
نجد کے دشت وجبل میں رمِ آہو بھی وہی
صفا ومروہ
دوپہاڑیوں
کے نام ہیں جو مکہ میں خانہء کعبہ کے پاس واقع ہیں ان دو پہاڑیوں کے درمیان حج اور
عمرہ کے موقع پر حاجی سات چکر لگاتے ہیں۔اسے"سعی"کہتے ہیں۔صفا ومروہ کے
درمیان ہی حضرتِ اسماعیلؑ کی والدہ حضرتِ بی بی ہاجرہ پانی کی تلاش میں سعی(یعنی
بھاگ دوڑ) کرتی رہی تھیں اور انھیں کی یاد تازہ کرنے کے لئے حاجی ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کرتے ہیں۔
وادئ فاران
"حضور
صلعم کی بعثت کے متعلق تورات میں یہ ذکر ملتا ہے کہ وہ فاران کی چوٹیوں کو سر کرتا
ہوا آئے گا۔"
فاران
سعودی عرب میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔"سرِ فاراں پہ کیا دین کو کامل تو
نے"سے مراد ہے کہ دین کی تکمیل خطہء عرب میں ہوئی۔اشارہ ہے قرآنِ حکیم کی اس
آیت کی طرف جسمیں فرمایاگیاکہ
"آج
میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کردیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کردی ہے اور
تمہارے لیےاسلام کو تمہارے دین
کی حیثیت سے قبول کرلیا ہے۔(سورہ مائدہ۔آیت۔٣)
سرِ
فاراں پہ کیا دین کو کامل تونے
اک اشارے میں ہزاروں کے لئے دل تو نے
اک اشارے میں ہزاروں کے لئے دل تو نے
پھر وادئ فاراں کے ہر ذرّے کو چمکا دے
پھر شوقِ تماشا دے،پھر ذوقِ تقاضا دے
پھر شوقِ تماشا دے،پھر ذوقِ تقاضا دے
کوہِ طور
اقبالؔ کے
ہاں دیگر پہاڑوں کے مقابل کوہِ طور کے حوالے سے بہت زیادہ اشعار ملتے ہیں۔کوہِ طور
مصر کی وہ مشہور پہاڑی ہے جس پر خدا وند تعالٰی نے حضرت موسیؑ کو اپنی تجلی دکھائی
تھی جس کے اثر سے حضرت موسیؑ بے ہوش ہوگئے تھے اور کوہِ طور جل کر سرمے کی مانند
سیاہ ہو گیا تھا طور وہ پہاڑ ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت ِ موسیؑ سے کلام فرمایا
تھا۔
لیکن فقیہ شہر نے جس دم سنی یہ بات
گرما کے مثل صاعقہ طور ہوگیا
گرما کے مثل صاعقہ طور ہوگیا
وہ دن گئے کہ قید سے میں آشنا نہ تھا
زیبِ درخت طورمرا آشیانہ تھا
زیبِ درخت طورمرا آشیانہ تھا
کھنچے خود بخود جانبِ طور موسیؑ
کشش تیری اے شوق دیدار کیا تھی
کشش تیری اے شوق دیدار کیا تھی
کچھ دکھانے دیکھنے کا تھا تقاضا طور پر
کیا خبر ہے تجھ کو اے دل فیصلہ کیونکر ہوا
کیا خبر ہے تجھ کو اے دل فیصلہ کیونکر ہوا
کوہِ ہمالہ
اقبالؔ کے
پہلے مجموعہ کلام کی ابتداء ہی ہندوستان کے ایک مشہور پہاڑ"ہمالہ"سے
ہوئی ہے۔اسکو انھوں نے مختلف انداز سے دیکھا بھی اور دکھایا بھی ہے۔اقبال پہلے شاعر ہیں جنہوں نے ہمالہ کو اپنی
اردونظم کا موضوع بنایا۔اقبالؔ کے کلام میں ایسے موضوع بھی ملیں گے جن کا ذکر اقبالؔ کے علاوہ دوسرے شعراء کے ہاں بہت کم ملتا ہے
مگر ان کی شاعری میں فطرت کا نظارہ ملے گا۔جیسے پہاڑوں کا تذکرہ ،دریاؤں کا،چرند
پرند وغیرہ کا ذکر۔لیکن
پہاڑوں کے ذکر میں انھوں نے مکمل نظم ہمالہ لکھی۔یہ بانگِ
درا کی پہلی نظم ہے۔
ہمالہ ایک
پہاڑی سلسلہ ہے جو برِ صغیر ہندوپاک کا مشہور پہاڑ،ہمالہ،پنجاب اور صوبہ سرحد کے
شمال میں اور ریاستِ کشمیر میں جنوب مشرق سے شمال مغرب کی طرف اسکے کئی سلسلے پھیلے ہوئے ہیں۔ہمالہ دنیا کا سب سے
اونچا پہاڑی سلسلہ ہے جسمیں دنیا کی بلند ترین چوٹیاں بشمول ماؤنٹ ایوریسٹ اور کے
ٹو موجود ہیں۔دنیا کے بہت سے دریا جیسے سندھ،گنگا،برہم پتر،جیحوں،دریائے زرد وغیرہ
ہمالہ کی برف پوش بلندیوں سے نکلتے ہیں ان دریاؤں
کی وادیوں میں واقع ممالک افغانستا ن،بنگلہ دیش،پاکستان اور بھارت وغیرہ دنیا کی
تقریباً آدھی آبادی یعنی 2ارب لوگ بستے ہیں.
آتی ہے ندی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی
آئینہ سا شاہدِ قدرت کو دکھلاتی ہوئی |
کوثر وتسنیم کی موجوں کو شرماتی ہوئی
سنگِ رہ سے گاہ بچتی،گاہ ٹکراتی ہوئی |
|
چھیڑتی جا اس عراقِ دلنشیں کے ساز کو
اے مسافر!دل سمجھتا ہے تیری آواز کو |
ہمالہ پہاڑ کو ہندوستان کی فصیل بھی کہا گیا ہے اور وہ
ہندوستان کا محافظ بھی ہے۔اقبالؔ کہتے ہیں کہ۔
اےہمالہ!اے فصیلِ کشورِ ہندوستاں
تجھ میں کچھ پیدا نہیں دیرینہ روزی کے نشاں |
چومتا ہے تیری پیشانی کو جھک کر آسماں
توجواں ہے گردشِ شام وسحر کے درمیاں |
|
ایک جلوہ تھاکلیمِ طور سینا کے لئے
تو تجلی ہے سراپا چشم بینا کے لئے |
میں نے اپنے اس مضمون میں موضوع کے
مطابق اختصارکے ساتھ پہاڑوں کا ذکر کیا ہے۔ویسے ان پہاڑوں کے متعلق مزید بہت کچھ
بیان کیا جا سکتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں