نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اگست, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اُردونثر ابوالاعلیٰ مودودی کے حوالے سے

اُردونثر ابوالاعلیٰ مودودی کے حوالے سے           اردوادب کواسکے مشہور و معروف اصناف تک محدود کردینا مناسب نہیں ہے بالخصوص نثر ۔افسانہ، ناول، ڈراما، انشائیہ اور تحقیق و تنقید وغیرہ اسکے اقسام ہیں۔ نثر میں ادب کے اعلیٰ و معیاری نمونے ان اصناف کے ماسوأ بھی پائے جاتےہیں۔ اور تاریخ ادب میں انکی اہمیت مسلم ہے۔   فلسفہ ہو کہ الہیات حتی کہ سیاسیات و معاشیات میں بھی ادبی اظہار خیال پایاجاتاہے۔ علم و ادب کا باہمی ربط آفاقی ہے۔ علمی تجربات ادب کے بغیر نہیں ہوسکتے۔ دنیا کی ہر زبان میں جذبات و خیالات کا ابلاغ ہوتاہے۔ اور یہ اپنی تاثیر اس وقت قائم رکھ سکتاہے جبکہ وہ بہتر اسلوب میں ہو۔ احسن انداز بیان ہو۔ کوئی مبلغ یا مصلح بہتر مواد کے اکھٹا کرنے کے ساتھ ہئیت و اظہار کی تشکیل بھی ہم آہنگی کے ساتھ انجام نہ دے وہ اپنی مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ اس اعتبار سے علمی مباحث اور ذرائع کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں رہ جاتا۔ ہیئت و اظہار گویا ایک ہی عمل کے دو نام بن جاتے ہیں۔ ادب کا دائرہ وسیع تر ہوجاتاہے۔ لہٰذا وہ تمام تحریریں جو افادیت سے مملوہوں ادب میں شامل ہوجاتی ہیں۔           اردو زبان و اد