نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حیات ِمبارکہ حیدر ایک محبت ایک معمہ

حیات ِمبارکہ حیدر ایک محبت ایک معمہ

ڈاکٹر سید عارف مرشد

(پنجند کام پاکستان میں شائع شدہ)
https://bit.ly/2NxzPQI
: لنک پر پنجند کام دیکھا جاسکتاہے

                                                                                     
         ارے !  ارے!!  ارے!!!  کیا کررہے ہو؟  وہی کررہا ہوں بھیا۔۔۔ جو لیلیٰ نے مجنوں کیلئے کیاتھا۔۔۔، رانجھا نے ہیر کیلئے کیاتھا ۔۔۔رومیو نے جولیٹ کیلئے کیا تھا۔۔ سوسائیڈ !۔۔۔ سوسائیڈ!!  (فلم شعلے سے)
         عورت کو پانے کیلئے مرد  ناجانے کیا کچھ کرجاتاہے۔ لڑائی جھگڑے  خون خرابے یہاں تک کے خودکشی بھی۔
         کائنات میں عورت کا وجود ایک مسلم حقیقت ہے۔ عورت کے بغیر یہ کائنات نامکمل ہے اور یہ بھی کہ عورت کے بغیر گھر بھی نامکمل ہے۔ اسی لئے شادی کرنے کو گھر بسانا بھی کہاگیاہے۔ بیوی کو گھروالی، گھر کی زینت، دیہات میں بیوی کو گھر کا کھوٹا بھی کہا جاتا ہے۔ جس سے تمام گھر باندھا جاتاہے۔ اور اگر یہ کھوٹا نہ ہو یا اکھڑ جائے تو گھر کا شیرازہ بکھرجاتاہے۔ اورسب بے گھر کی طرح رہنے لگتاہے۔ کوئی کہیں جارہاہے تو کوئی کہیں۔ کسی کو کسی کی خبر نہیں۔ یہ عورت ہی ہے جو نانی، دادی، ماں، بیٹی، بہو، بیوی، بہن اور کئی روپ میں گھروں کو سجا سنوار کرسمبھالے ہوئے ہے۔  جس کیلئے عورت کو کئی ایک قربانیاں بھی دینی پڑھتی ہیں۔ قربانیاں وقت کی، قربانیاں جان کی، قربانیاں مال کی، قربانیاں جسم کی، قربانیاں خواہشات کی، قربانیاں خوشیوں کی، قربانیاں آرزوں اور ارمانوں کی۔ اسی لئے قدرت نے مرد سے زیادہ عورت پر بھروسہ کیاہے۔پھر بھی پتہ نہیں کیوں اکثر مرد عورت سے ناخوش اور نامراد نظر آتاہے۔
بیوی نے بازارجاتے ہوئے شوہر سے کہا ـ’’میں بازار جارہی ہوں دو گھنٹے کیلئے ۔۔آپ کیلئے کچھ لاؤں‘‘  شوہرنے کہا
بس اتنا ہی کافی ہے۔   
                                       
         مرد عورت سے بھاگنا بھی چاہتاہے اور قریب بھی رہنا چاہتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ الگ الگ گھر کے الگ الگ مسائل ہوسکتے ہیں۔ مختلف شوہروں اور بیویوں کے مختلف مسائل ہوسکتے ہیں۔ کسی انگریزی فلاسفر نے کہا ہے کہ
Wife is a Part of Life, and beeing with wife is a Art of Life.

         جس شخص کو عورت کی اہمیت سمجھ آگئی اور اس کے ساتھ جینے کا سلیقہ مل گیا وہ شخص اپنی زندگی کو خوشگوار طریقے سے گذار سکتاہے۔ جس سے ایک اچھے خاندان کی بنیاد پڑھتی ہے، اچھے خاندان سے اچھا معاشرے بنتا ہے۔اور اچھے معاشرے سے دیش اچھا ہوتا ہے۔  جب دیش اچھے ہوجاتے ہیں تو یہ دنیا اچھی ہوجاتی ہے اور یہ دنیا ایک جنت کا نمونہ بن جاتی ہے۔ اسی لئے کہا گیا ہے کہ ’’مرد کی تعلیم فرد کی تعلیم، اور عورت کی تعلیم معاشرے کی تعلیم‘‘۔

زیر نظر کتاب ’’حیاتِ مبارکہ حیدر ‘‘بھی ایک ایسی ہی عورت کی کہانی ہے جس نے ایک اچھے بھلے انسان کو ایک بڑا ادیب بننے میں اپنا اہم کردار نبھایا۔میری مراد حیدر قریشی سے ہے۔جی ہاں یہ وہی حیدرقریشی ہیں جنہوں نے عوامی گیت کو ماہیہ کا درجہ عطا کیا۔ جن کی بدولت ماہیہ آج ایک صنف کی حیثیت رکھتاہے۔ حیدرقریشی نے جہاں ماہیے لکھئے وہیں غزل، نظمیں یادداشت نگاری، خاکہ نگاری، سفر نامہ نگاری کے علاوہ تنقیدی مضامین بھی لکھ کر دنیا ادب میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔ اردو ادب کو پوری دنیا میں روشناس کروایا خصوصا مغربی ممالک میں حیدرقریشی صفحہ اول کے ادیب و صحافی جانے اور مانے جاتے ہیں۔ حیدرقریشی نے ایک رسالہ ’’جدید ادب‘‘ کا اجرا کیا جو پہلے پاکستان میں شائع ہوتا رہا پھر جرمنی سے شائع ہوا۔ جدید ادب دراصل ایک کتابی سلسلہ رہا جس کے اجرا کیلئے جو مشکلات پیش آئی اور اس میں ان کی اہلیہ ’’مبارکہ حیدر ‘‘کا کیا رول رہا حیدرقریشی کے خاکے ’’پسلی کی ٹیڑ‘‘ کے اس اقتباس سے پتہ چلتاہے۔
’’میں نے کتابی سلسلہ  ’’جدید ادب‘‘ جاری کیا۔ اس میں مبارکہ کی تمناؤں کا لہو شامل تھا۔ ہر شمارے کے ساتھ اس کا ایک آدھ زیور بک جاتا۔ اس اللہ کی بندی نے اس دفعہ بھی تکرار نہیں کی۔ جب تک اس کا زیور ساتھ دیتا رہاـ ’’جدید ادب‘‘ جاری رہا۔ زیور ختم تو ’’جدید ادب‘‘ بھی بند ہوگیا۔ میرے اچھے برے ہر طرح کے کاموں میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ کسی نازک موڑ پر آکر اگر ساتھ دینا ممکن نہیں رہا تو اس نے کنارے پر کھڑے ہوکر نظارہ کیا مگر مجھے دباؤ ڈال کر روکنے کی کوشش نہیں کی‘‘ (کتاب ’حیات مبارکہ حیدر ‘  مضمون پسلی کی ٹیڑھ‘ (خاکہ) ص ۱۳)
         جہاں اتنا سپورٹ ہو اتنی قربانیاں اور اپنایت ہو ، دونوں میاں بیوی ایک گاڑی کے دو بیل کی طرح ایک دوسرے کے اشارے پر چلتے ہوں منزلیں خود بہ خود آسان ہوتی اور نزدیک چلی آتی ہیں۔ وہیں ایک اچھا معاشرا ، اچھا ادب پروان چرھتا ہے۔ حیدرقریشی کی ادبی دنیا بہت وسیع ہے۔ وہ اپنے یہاں چند شعری مجموعے، چند نثری کاوشیں، چند کتابیاں یا چند یادیں نہیں رکھتے بلکہ ایک پوری ادبی کائنات رکھتے ہیں۔  https://en.wikipedia.org/wiki/Haider_Qureshi  ، http://my27books.blogspot.com/ ،  https://issuu.com/haiderqureshi/docs ، اس لنک پر حیدقریشی کی تمام ادبی کاوشیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ یا http://my27books.blogspot.com/  پر کتابیں ڈاونلوڈ کی جاسکتی ہیں۔
         ’’حیاتِ مبارکہ حیدر‘‘ حیدرقریشی کی ترتیب دی گئی 256 صفحات پر مشتمل کتاب ہے۔ جس کے صفحہ1تا 96’’ہماری امی مبارکہ حیدر‘‘ مرتب شعیب حیدر (مکمل کتاب) ہے۔صفحہ97تا 256 مذکورہ کتاب پر لکھئے گئے مضامین و تبصرے ہیں۔ یہ دونوں کو ملا کر حیدرقریشی نے بڑے دلکش انداز میں ایک نئی کتاب ترتیب دی ہے۔  اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ ایک تو ’’ہماری امی مبارکہ حیدر‘‘  مکمل کتاب اور  دوسرے حصے میں اس پر تاثرات و مضامین، دوسرے حصے کومزید چار حصوں میں تقسیم کیاگیاہے۔جو اس طرح ہیں۔ ’’ہماری امی مبارکہ حیدر‘‘ پر لکھے گئے تبصرے: تاثرات اور مضامین،  وفات کی خبر اور تعزیتی پیغامات،  جذبات واحساسات،  یادیں ہی یادیں، دوسرے حصے میں جملہ 44مشمولات شامل ہیں۔ اس میں منظوم تاثرات ، انتقال پر اظہار افسوس، تعزیتی پیغام ،خاندان کے لوگوں کے جذبات و احساسات وغیرہ شامل ہیں۔
          ’’ہماری امی‘‘کتاب پر  ڈاکٹر انور سدید کے  اظہار خیال سے ایک اقتباس ملاحظہ کریں۔
’’ایک مشرقی عورت ہونے کے ناتے مبارکہ بیگم کے بے لوث محبت کے عمل نے حیدرقریشی کو سرشار رکھا اور انہوں نے جب بھی قلم اٹھایا تو موقع اور محل کے مطابق اپنی بیگم کا ذکر اس سلیقے سے کیا کہ مبارکہ بیگم کا کردار مثبت خطوط پر ابھرتا چلا گیا اور حیدرقریشی بھی اس الزام کی زد میں نہ آسکے کہ وہ جورو کے غلام ہیں۔ اس کی مثال ان کا خاکہ ’’پسلی کی ٹیڑھ‘‘ ہے جو ڈاکٹر وزیر آغا کے رسالہ ’’اوراق‘‘ میں شائع ہوا تھا تو حیدرقریشی نے اسے اپنی اہلیہ کی یادوں سے ہی سجایا تھا اور انہیں بیوی کی بجائے ایسے مخلص ترین دوست کا درجہ دیا تھا جو بدخواہوں سے ورغلایا نہیں جاسکتا۔ اب یہ بتانا بھی ضروری معلوم ہوتاہے کہ یہ کتاب حیدرقریشی کی تحریروں سے مرصع کی گئی ہے اور وہی اس کے بنیادی اور اولین مصنف ہیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ ’’ہماری امی‘‘ اپنی نوعیت کی اولین کتاب ہے جس کی ترتیب و تدوین پر حیدرقریشی کے بچے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ سرورق پر مبارکہ حیدر کی تصویر ہے۔ یہ تصویر ان کی اپنی ہے لیکن سر پر ٹوپی حیدرقریشی کی ہے جو ان کے ’’سرتاج‘‘ ہیں۔   (ڈاکٹر انور سدید)
پروفیسر عبدالرب استاد کے منظوم اظہار تعزیت کے چند شعر ملاحظہ کریں جو کتاب کے بیاک کور پر دیاگیاہے۔
حیدر کے گھر میں ایک مبارک وجود تھا
ہر سمت جس سے نورِ ولا کا ورود تھا
اپنے ہوں یا کہ غیر، سبھی کے قریب تھا
وہ اک وجود سب کے لئے باسعود تھا
رشتوں کے سارے تار یہاں جھنجھناتے تھے
ان سب کو باندھ رکھے وہ ایسا سرود تھا
حیدر تو اپنی ذات میں بے مثل ہے مگر
بچھڑے ہوئے وجود میں گویا قیود تھا
ماہِ صیام، عشرۃ آخر کی پہلی رات
جنت کے در پہ جاکے وہ گویا شہود تھا
کتاب کا انتساب ’’مبارکہ کے نام ‘‘ہے۔  اور ایک شعر بھی پیش کیاگیاہے۔
اک زخم کہ سب زخم بھلاڈالے ہیں جس نے
اک غم کہ جو تا عمر بلوانے کے لیے ہے
اگلے صفحے پر ایک شعر
ہم نے ترے غم میں کوئی مالا نہیں پہنی
سینہ ہی دمکتے ہوئے زخموں کی لڑی ہے
پیش کیاگیاہے۔
فہرست کے بعد ایک ماہیہ جو کہ مبارکہ حیدر کے سانحہ ارتحال کے بعد والی حیدرقریشی کی کیفیت کو درشاتاہے۔
نہیں، ہم نہیں روئے تھے
چاند کی کرنوں میں
کچھ موتی پروئے تھے
         بہرحال ایم ایم پبلی کیشن دہلی سے مع آئی ایس بی این، چھپی یہ کتاب جس کی قیمت صرف دو سو روپئے ہے قابل پڑھ ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے سے بہت سارے سوالوں کے جواب مل سکتے ہیں،  ادب کیا چیز ہے۔ زندگی کیاہے۔ پیار کیا ہے۔ محبت کس چڑیا کا نام ہے۔ رشتے کیا ہیں۔ اور اس کو کیسے نبھا یا جاتاہے۔ اچھا ادب اور اچھا معاشرہ کیسے پروان چڑھتاہے۔ بہت سارے سوالوں کے جواب اس کتاب میں مل سکتے ہیں۔محبان اردوادب و محبان حیدرقریشی سے اُمید کی جاتی ہے کہ اس کتاب کو ضرورپڑھیں گے۔ اور اس کتاب پراپنے تاثرات بھی پیش کریں گے۔

ڈاکٹر سید عارف مرشد
شعبہ اردو و فارسی،
گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ
8088830388
بہ شکریہ پنجند کام۔


تبصرے

  1. ماشإاللہ
    ڈاکٹر صاحب
    مضمون میں تسلسل و روانی اور انوکھا انداز ہے
    مبارک ہو
    بہت بہت مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  2. MashaAllah, Bohat achcha laga aap ka yeh article padhke. Specially who lines "Mard ki taleem fard ki taleem, Aur aurat ki taleem mashre ki taleem.

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فیض کے شعری مجموعوں کا اجمالی جائزہ

: محمدی بیگم، ریسرچ اسکالر،  شعبہ اردو و فارسی،گلبرگہ یونیورسٹی، گلبرگہ ’’نسخہ ہائے وفا‘‘ کو فیض کے مکمل کلیات قرار دیا جاسکتا ہے، جس میں ان کا سارا کلام اور سارے شعری مجموعوں کو یکجا کردیا گیا ہے، بلکہ ان کے آخری شعری مجموعہ ’’ مرے دل مرے مسافر‘‘ کے بعد کا کلام بھی اس میں شامل ہے۔  فیض ؔ کے شعری مجموعوں کی کُل تعداد ’’سات ‘‘ ہے، جن کے نام حسبِ ذیل ہیں:

عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، گلبرگہ نیورسٹی گلبرگہ Urdu poetry in the Bahmani period

  عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری  Urdu poetry in the Bahmani period                                                                                                 ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبرؔ 9844707960   Dr. Syed Chanda Hussaini Akber Lecturer, Dept of Urdu, GUK              ریاست کرناٹک میں شہر گلبرگہ کو علمی و ادبی حیثیت سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ جب ١٣٤٧ء میں حسن گنگو بہمنی نے سلطنت بہمیہ کی بنیاد رکھی تو اس شہر کو اپنا پائیہ تخت بنایا۔ اس لئے ہندوستان کی تاریخ میں اس شہر کی اپنی ایک انفرادیت ہے۔ گلبرگہ نہ صرف صوفیا کرام کا مسکن رہاہے بلکہ گنگاجمنی تہذیب اور شعروادب کا گہوارہ بھی رہاہے۔ جنوبی ہند کی تاریخ میں سرزمین گلبرگہ کو ہی یہ اولین اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے دین حق، نسان دوستی، مذہبی رواداری اور ایک مشترکہ تہذیب و تمدن کے آغاز کا سہرا بھی اسی کے سر ہے . ۔   Urdu poetry in the Bahmani period

نیا قانون از سعادت حسن منٹو

نیا قانون از سعادت حسن منٹو منگو(مرکزی کردار) کوچوان اپنے اڈے میں بہت عقلمند آدمی سمجھا جاتا تھا۔۔۔اسے دنیا بھر کی چیزوں کا علم تھا۔۔۔ استاد منگو نے اپنی ایک سواری سے اسپین میں جنگ چھڑ جانے کی اطلاع سنی تھی۔۔۔اسپین میں جنگ چھڑگئی اور جب ہر شخص کو اسکا پتہ چلا تو اسٹیشن کے اڈے میں جتنے کوچوان حلقہ بنائے حقہ پی رہے تھے دل ہی دل میں استاد منگو کی بڑائی کا اعتراف کررہے تھے۔۔۔ استاد منگو کو انگریز سے بڑی نفرت تھی۔۔۔ایک روز استاد منگو نے کچہری سے دو سواریاں(مارواڑی) لادیں اور انکی گفتگو سے اسے پتہ چلا کے ہندوستان میں جلد ایک آئین کا نفاذ ہونے والا ہے تو اسکی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔۔۔ سنا ہے کہ پہلی اپریل سے ہندوستان میں نیا قانون چلے گا۔۔۔کیا ہر چیز بدل جائے گی؟۔۔۔ ان مارواڑیوں کی بات چیت استاد منگو کے دل میں ناقابلِ بیان خوشی پیدا کررہی تھی۔۔۔ پہلی اپریل تک استاد منگو نے جدید آئین کے خلاف اور اس کے حق میں بہت کچھ سنا، مگر اس کے متعلق جو تصویر وہ اپنے ذہن میں قائم کر چکا تھا ، بدل نہ سکا۔ وہ سمجھتا تھا کہ پہلی اپریل کو نئے قانون کے آتے ہی سب معاملہ صاف ہوجائے گا اور اسکو