This is my seventeenth poem of this lockdown, entitled "Shinakht"(Identity). Please stay at home and stay safe.
لفظ ہوں
میں لفظ ہوں
حروف ہیں میری حیات کے ضامن
الفاظ ہیں میرے قبیلے اور یہ جملے بستیاں
معنی ہے میرا پیراہن
یہ شاعری ،یہ قصّے اور کہانیاں
یہ تحریر و تقریر کی لذتیں
یہ نسخہ آخر اور تفسیر کی عظمتیں
میرے وجود سے ہے روشن
یہ جہان قرطاس
مگر تمہارے سوال سے ہوں محو یاس
کہ تم میرا حسب و نسب پوچھتے ہو
کہاں سے آیا ہوں اور کب پوچھتے ہو
تمہیں معلوم نہیں
اقرا میرا حسب و نسب ہے
غار حرا میرا مولد و مسکن
آبا میرے" کن ف یکون "
لفظ ہوں
میں لفظ ہوں
حروف میری حیات کے ضامن
معنی ہے میرا پیراہن
لفظ ہوں ،میں لفظ ہوں !
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں