نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جون, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یوم طب یونانی اور طب یونانی کی موجودہ صورت حال

  یوم طب یونانی اور طب یونانی کی موجودہ صورت حال                                                                                                                   ڈاکٹر خالد اختر علیگ گزشتہ کئی برسوں سے ۱۱ فروری کو ملک بھر میں طب یونانی کی عبقری شخصیت حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کو یوم طب یونانی کے نام سے منایا جارہا ہے۔ حکیم اجمل خاں ایک اساطیری شخص تھے جن میں طبابت،خطابت،شاعری ،قیادت اور حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ وہ ایسے فرد تھے جنہوں نے مسلم لیگ کے قیام میں حصہ لیا ،خلافت تحریک کی قیادت کی ،کانگریس کے صدر رہے ،یہاں تک کہ ہندو مہاسبھا نے اپنے دہلی اجلاس کی انتظامی کمیٹی کی صدارت بھی انہیں سونپی،انہیں ہندو مسلم اتحاد کا عظیم نمائندہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن ایک بات جو انہیں ممتاز کرتی ہے وہ یہ کہ ہمہ تن مصروفیت کے باوجود انہوں نے طبابت کو نہیں چھوڑا،انہوں نے نہ صرف ذاتی مطب کیا بلکہ ہندوستانی طبوں یعنی یونانی اور آیوروید کی بقا کے لیے جدو جہد بھی کی اور ان کے معالجین کو متحد کیا۔ انگریزی حکومت کے ذریعہ ہندوستانی طبوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی کھل کر مخالفت کی اور

حجامہ کا سنت طریقہ، فوائد و نقصانات اور احتیاطی تدابیر

  حجامہ کا سنت طریقہ، فوائد و نقصانات اور احتیاطی تدابیر                                                                                                                         پروفیسر حکیم سید عمران فیاض حجامہ کیا ھے؟ انسانی جسم کی صحت کا دارومدار صاف خون پر ہے۔ اگر خون فاسد ہوتو انسان بہت سی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ حجامہ ایک ایسا طریقہء علاج ہے کہ جس میں جسم  کے مخصوص مقامات پرایک خاص طریقے سے خفیف سے کٹ لگا کر فاسد خون خارج کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ علاج صدیوں سے رائج ہے۔ اور اس کی سب سے زیادہ اھمیت اس وجہ سے ھے کہ یہ مسنون ھے۔ حجامہ ایک مکمل طریقہ  علاج ہے۔ جن لوگوں کو کہیں سے بھی شفا نہیں ملتی وہ حجامہ کے معجزاتی اثرات سے شفایاب ہو رہے ہیں۔ ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ بہترین علاج جسے تم کرتے  ھو حجامہ ھے  (صحیح بخاری ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی حجامہ لگوایا کرتے تھے۔ معراج کے موقع پر ملائکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اپنی امت سے کہیں کہ وہ حجامہ لگوائیں۔ صحیح  بخاری میں حجامہ پر پانچ ابواب موجود ہیں۔ عرب ممالک کے علاوہ