کوئی بھی مرض لاعلاج نہیں، دواؤں تک پہنچنا اطباء کی ذمے داری امتیاز احمد (نورانی) ایک مرتبہ صدر جمہوریہ ہند کے معالج خصوصی، ہندوستان کے معروف ماہر امراض قلب ”ہارٹ اسپیشلسٹ“ اور رام منوہر لوہیا اسپتا ل کے سینئر ریژیڈنٹ ڈاکٹر پروفیسر محسن ولی صاحب نے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے برجستہ کہا تھا کہ کوئی لاکھ پروپیگنڈے کرلے اور ملک سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں رائج دیسی طریقہ علاج کا قد چھوٹا کرنے کی سازش کرے اور خاص کرمسلمانوں کے ساتھ ہندوستان میں قدم رکھنے والے یونانی طریقہ علاج کو منصوبہ بند طریقے سے بے نام و نشان کرنے کیلیے ایڑی چھوٹی کا زور لگا دے۔مگرحقیقت یہی کہ ان اوچھی ترکیبوں سے نہ طب یونانی بشمول تمام دیسی طریقہ ہائے علاج کو ختم کیا جاسکتا ہے اور نہ اس کی افادیت سے انکار کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹرپروفیسر محسن ولی نے کہا تھا کہ جہاں سے ماڈرن سسٹم آف میڈیسن یعنی جدید طریقہ علاج کسی بیماری کے علاج سے ہاتھ اٹھا لیتا ہے، وہاں سے خاص طور پر یونانی
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.