بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
شریف النفسی( واقعہ نمبر 759)
میں نے رکشہ ڈرائیور سے اپنی منزل کا پتہ بتاکر کرایہ پوچھا۔ انہوں نے میرے اندازے سے زیادہ کرایہ مانگا۔ میں جلدی میں تھا اس لیے تیار ہوگیا۔
جب منزل مقصود پر پہنچے تو ڈرائیور صاحب نے کہا کہ مجھ سے پتہ سمجھنے میں غلطی ہوگئی تھی اس لیے آپ سے کرایہ زیادہ طلب کیا تھا۔ آپ رقم کم کرکے کرایہ ادا کریں۔
کس قدر شریف انسان تھے کہ سچ بول گئے، اپنی غلطی مان لی اور طے ہوجانے کے بعد بھی خود سے کرایہ کم کردیا۔
ایسی حلال روزی میں برکت ہوتی ہے اور زندگی میں چین و سکون میسر آتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں