بسم اللہ الرحمن الرحیم
اِنٹیگریٹی کوشنٹ Integrity Quotient
( واقعہ نمبر 751)
میں 18 نومبر 2021 کا اکنامکس ٹائمس پڑھ رہا تھا۔ صفحہ نمبر 12 پر اسپیکنگ ٹِری کالم میں اِنٹیگریٹی کوشنٹ( ایمان داری کی شرح) کے عنوان کے تحت لکھا ہے کہ پچھلی مردم شماری میں صرف 27. فی صد افراد نے خود کو ملحد بتایا تھا یعنی 99.73 فی صد افراد مذہبی ہیں۔
آگے لکھا ہے کہ ہر مذہب ایمانداری کی تعلیم دیتا ہے۔ جب بھی کوئی بے ایمانی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔
رات کو دو بجے بھی سگنل پر رُک جانا، امتحان گاہ میں ممتحن نہ ہوں تب بھی نقل نہیں کرنا، ٹی سی ہڑتال پر ہوں تب بھی ٹکٹ خریدنا، رشوت نہ لینا، کوئی دیکھ نہ رہا ہو تب بھی گناہ نہیں کرنا، یہ اصل ایمان داری ہے۔
کیا ایسا ہے کہ ہم اس وقت تک ایمان دار ہوتے ہیں جب تک کوئی ہم پر نظر رکھتا ہے؟ یا ہمیں پکڑے جانے کا ڈر ہوتا ہے، ورنہ موقع ملتے ہی بے ایمانی کر گزرنے کے لیے تیار اور راضی رہتے ہیں؟
اگر ہم یہ یاد رکھیں کہ کوئی دیکھ رہا ہو یا نہیں، ہم ہر وقت اللہ کی نظروں میں رہتے ہیں تو یہی تقوی ہمیں بُرے اعمال سے روکتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں