افسانچہ
اااااااااااااااااا ہیچ اااااااااااااا
سرکاری ملازمت سے سبکدوشی
کے بعد میں اپنے ہم عمر دوستوں
کے ساتھ کشمیر کی سیاحت کے
لیے گیا تھا کشمیر میں ہم لوگوں
نے برف پوش پہاڑ دیکھے رنگ
برنگی پھولوں سے لدے ہوے باغ
دیکھے جھیلوں کے ٹھنڈے ٹھنڈے
پانی میں تیرتی ہوئی کشتیاں
دیکھیں وہاں کا ہر منظر خوبصورت
اور مسحور کن تھا سیاحت کے بعد
ہم لوگ وطن لوٹے تو میں اپنے گھر
کی جانب چل پڑا گھر کے آنگن میں
قدم رکھتے ہی میرے چھوٹے چھوٹے
پوتے اور پوتیوں کی نظر مجھ پر
پڑی تو "دادا جان اگیے" "دادا جان
اگیے" کی آوازیں نکالتے ہوئے میری
جانب دوڑتے ہوے آکر مجھ سے
لپٹ گیے اس منظر کو دیکھ کر
مجھے لگا اس منظر کے آگے
کشمیر کے مناظر قدرت تو کیا
دنیا کے سارے خوبصورت
منظر... ہیچ... ہیں ااا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں