بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
مطالعہ کتب (واقعہ نمبر 811)
ایک دن انقلاب اخبار کے اقوال زریں کے کالم میں ایک خوبصورت جملہ لکھا ہوا تھا۔ "کتابیں پڑھنے والا شخص مرنے سے پہلے ہزار زندگیاں جی لیتا ہے ، جو آدمی مطالعہ نہیں کرتا، وہ صرف ایک زندگی جیتا ہے"۔
کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔ وہ صرف ایک بار قیمت کا تقاضا کرتی ہیں بعد میں زندگی بھر معلومات دیتی رہتی ہیں۔
جس موضوع کی کتاب بھی پڑھی جائے، معلومات کا خزانہ حاصل ہوجاتا ہے۔
اور سب سے اہم اور خاص ہے ام الکتاب قرآن شریف۔
آئیے ہم سب مطالعے کو اپنا معمول بنالیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں