Let's multiply GOODNESS ( اساتذہ اور والدین طلبہ کو گُڈ کیریکٹر کمپنی اور آئیٹا کے انعامی تحریری مقابلے کے لیے ترغیب دیں پلیز۔)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
( اساتذہ اور والدین طلبہ کو گُڈ کیریکٹر کمپنی اور آئیٹا کے انعامی تحریری مقابلے کے لیے ترغیب دیں پلیز۔)
تحقیق( واقعہ نمبر 761)
ایک دن میں لیکچر سے اسٹاف روم واپس آرہا تھا, پیون نے بتایا کہ اسٹاف روم میں مسٹر ڈگلس، امریکن شہری میرا انتظار کررہے ہیں۔ میں حیرت میں پڑگیا۔
جب اسٹاف روم پہنچا تو ایک چھ فٹ سے بھی لمبے گورے چٹے شخص میرا انتظار کررہے تھے۔
میں نے جب ان سے پوچھا کہ آپ مجھ سے کیوں ملنا چاہتے ہیں تو انہوں نے فرمایا کہ میں ییلے یونیورسٹی کا پروفیسر ہوں۔ بھارت کی پاورلوم صنعت پر تحقیق کررہا ہوں اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے پاورلوم پر پی ایچ ڈی کی ہے۔
میں نے ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ باتوں باتوں میں یہ معلوم ہوا کہ امریکہ میں کچھ سال کے بعد دوبارہ تحقیق کرنا ضروری ہے۔ وہاں کے پروفیسر دنیا کے کسی بھی ملک میں جاکر تحقیق کرسکتے ہیں اس کے لیے انہیں ڈیڑھ سال کی چھٹی ملتی ہے۔
تحقیق کی اہمیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے ذریعے ہم مسائل کو پہچاننے، سمجھنے اور انہیں حل کرنے کے قابل بنتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں