بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
صحیح وجہ یہ ہے
(واقعہ نمبر 752)
ایک دن ایک طالب علم دیری سے آئے۔ پوچھا کہ آج آپ لیٹ کیوں آئے ہو؟ بولے کہ صبح جلدی آنا مشکل ہوتا ہے۔
بچوں سے جب بھی یہ سوال کیا جائے، وہ وقت کو وجہ بتاتے ہیں۔ مثلا بہت صبح آنا تھا اس لیے دیر ہوگئی۔
جب کی سچائی یہ ہے کہ لیٹ آنے کا وقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ اس کا تعلق عادت سے ہوتا ہے۔
اگر کسی کو صبح سویرے کی فلائٹ پکڑنی ہو یا کسی کی تدفین میں جانا ہو تو کیا اس معاملے میں بھی وقت کو بہانہ بنایا جاتا ہے؟ یقینا نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جس دن عادت بدل لی جائے، لیٹ ہونا بند ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں