بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ہُنر کا فائدہ ( واقعہ نمبر 753)
کتاب " اسٹاف روم کی سیاست " لکھنے کے وقت مجھے اردو ٹائپنگ نہیں آتی تھی۔ اس لیے مجبورا ہاتھ سے لکھا ہوا ٹائپسٹ کو دینا پڑتا تھا، پروف ریڈنگ, کانٹ چھانٹ اور نوک پلک درست کرنے کے لیے کافی محنت لگتی اور زیادہ وقت درکار ہوتا تھا۔
بعد میں تھوڑی اردو ٹائپنگ سیکھ لی تو کتاب " اچھی عادتیں بری عادتیں " لکھتے وقت بڑی آسانی ہوگئی۔ "اسٹاف روم کی سیاست " دو سال میں مکمل ہوئی تھی لیکن " اچھی عادتیں بری عادتیں " آٹھ مہینوں میں ہی شائع ہوگئی۔ الحمداللہ
سچ ہے کہ ہنر یا فن وقت، محنت اور وسائل بچانے اور آسانی پیدا کرنے میں بڑے مددگار بنتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوش خبری:
بچوں کی اخلاقی تربیت کے مقصد سے " گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ " نے آل اندیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن، ممبئی ڈویزن کے اشتراک سے ایک تحریری مقابلہ بعنوان " میرے نیک اعمال جن سے مجھے اور دوسروں کو فائدہ پہنچا" کا انعقاد کیا ہے۔
قارئین میں جو طلبہ ہیں ان سے گزارش ہے کہ اس تحریری مقابلے میں ضرور حصہ لیں۔ اساتذہ اور والدین سے خصوصی گذارش ہے کہ آپ اپنے تعلق کے تمام بچوں کو اس میں حصہ لینے کی ترغیب دیں تاکہ وہ اپنے اچھے اور نیک کاموں کو تحریر کرکے مقابلے میں بھیج دیں اور انعام کے ممکنہ حق دار بنیں۔
آئیے بچوں میں اخلاقی قدروں کی آبیاری کی اس کوشش میں ہم سب شامل ہو جائیں۔
پیشگی شکریہ۔
نوٹ: مقابلے کی تفصیلات آج ارسال کی جائے گی ان شاء اللہ۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
Teach children manners
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں