2022 کا مایہ ناز نوبل انعام برائے ادب مشہور فرانسیسی ادیبہ 82 سالہ Annie Ernaux کو دیا گیا ہے یہ انعام 10 ملین سویڈش کرونا یا لگ بھگ نو لاکھ گیارہ ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل ہے 1901 سے مل رہے اس انعام میں اب تک 16 خواتین کو اس سے قبل یہ انعام دیا جا چکا ہے Ernaux سترہویں خاتون ہیں پچھلے برس یہ انعام افریقی نژاد ادیب عبد الرزاق گرناہ کو دیا گیا تھا Ernaux نے عام طور پر اسقاط حمل ناجائز تعلقات اور اس سے پیدا شدہ سماجی حالات پر آپ بیتی کی شکل میں فکشن تحریر کیا ہے Ernaux کی پہلی کتاب Cleaned out تھی جبکہ A simple passion اور The years انکی دوسری مشہور تصانیف ہیں
انعام کا اعلان نوبل انعام کمیٹی کے سکریٹری جناب میٹ مالس نے اسٹاک ہوم میں کیا
انگریزی اخبار سے ترجمہ
واصف جمال
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں