بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
کیچڑ میں کنول ( واقعہ نمبر 758)
ایک اسکول میں فنکشن ختم ہونے کے بعد اساتذہ کے ساتھ کھانا شروع ہوا تو میزبان سر نے کولڈ ڈرنک بھی پیش کیا۔ ایک مہمان سر نے کہا کہ وہ کولڈ ڈرنک نہیں پیتے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سگریٹ اور گُٹکے کی لت سے بھی دور ہیں۔ انہوں نے یہ حیرت انگیز بات یہ بھی بتائی کہ بے روزگاری کے زمانے میں انہوں نے کئی برس تک پان ٹپری بھی چلائی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کسی بھی بُری لت سے خود کو بچائے رکھا۔
دل نے خواہش تو کی بہکنے کی
پھر بھی دل کو منالیا میں نے
اصل امتحان تو یہی ہے کہ انسان بُرے ماحول میں بھی خود کو کنٹرول کرکے کیسے بچا لے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں