بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
(طلبہ گُڈ کیریکٹر کمپنی کے تحریری انعامی مقابلے میں ضرور حصہ لیں۔ جن کو فلائر موصول نہیں ہوا ہے وہ برائے کرم اطلاع فرمائیں۔)
والد کا احسانِ عظیم ( واقعہ نمبر 754)
طلبہ کی تربیت کے لیے گُڈ کیریکٹر کمپنی کے زیر اہتمام مختلف اداروں میں اخلاقی عناوین پر گفتگو ہوتی ہے۔ احسان مندی کے عنوان پر گفتگو میں پوچھا گیا کہ آپ پر کس نے کیسا اور کون سا احسان کیا ہے؟
ایک طالب علم نے رُندھی آواز میں بتایا کہ ان کے والد کو کینسر ہوگیا تھا۔ اپنے علاج کے لیے انہیں چار لاکھ روپیے کی ضرورت تھی۔ وہ چاہتے تو گھر بیچ کر اپنا علاج کروالیتے۔ لیکن انہوں نے منع کردیا۔ بعد میں وہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔ ہمارے سروں پر چھت قائم رہے اس کے لیے انہوں نے اتنی بڑی قربانی دی۔
بچوں اور فیمیلی کے لیے والدین بے شمار قربانیاں دیتے ہیں۔ کاش بچے ان کا احسان مانیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں