بسم اللہ الرحمن الرحیم
ڈاکٹر کو بھی کبھی کبھی دوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ ( واقعہ نمبر 749)
Doctors also have to have medicine
الحمداللہ گُڈ کیریکٹر کمپنی بچوں میں اعلی اخلاقی قدروں کی تربیت کے ایک منظم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ الحمداللہ تعلیمی اداروں سے بہت تعاون مل رہا ہے اور بچوں کی تربیت کے سیشن منعقد ہو رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے گفتگو اور رائے مشورہ ہوتا ہے۔ کئی اداروں کے ذمہ داران نے کبھی کھل کر اور کبھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اس بات کا اظہار کیا کہ تربیت کے سیشن اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد کے لیے بھی رکھے جائیں۔
یہ ایک اچھی سوچ ہے۔ صحیح معنوں میں تربیت کی ضرورت ہر فرد کو ہوتی ہے۔ جیسے ڈاکٹر کو بھی کبھی کبھی دوا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح تربیت کرنے والوں کو بھی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے بھی تربیت کی ہر وقت ضرورت ہے۔ اور اگر کوئی میری رہنمائی کرے، تربیت کرے تو میں ان کا شکریہ ادا کروں گا ان شاء اللہ۔
تربیت کے لیے گُڈکیریکٹر کمپنی کی خدمات سب کے لیے حاضر ہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں