*آسان کام سے شروع کیجیے*
*well* Done is Better than *well* said.
*آپ میرے سامنے بیٹھے ہیں خود کو محسوس کریں اب میرا آپ سے سوال ہے کیا آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں؟* یقینا آپ کہتے ہیں جی سر ۔
*اب میں آپ سے پوچھتا ہوں۔ کامیابی کے سفر کا آغاز کہاں سے کریں گے ؟* تو آپ کے ذہن میں مختلف تجاویز آٸیں گی ۔
💫آپ کسی ایسے انسان کے پاس وقت گزاریں جو کامیاب ہو گیا ہے ؟
💫ایسا انسان جس کے لاکھوں فالور ہیں آپ اس کے مرید ہو جاٸیں ؟
💫کامیابی کے موضوعات پر لکھی کتابیں پڑھنا شروع کر دیں ؟
💫یوٹیوب فیس بک پر موٹیویشنل اسپیکرز کے فالور بن جاٸیں ؟
💫گزرے ہوۓ اسلاف کے اقوال ملفوظات پڑھنا شروع کر دیں ؟
*اب سوال یہ کہ یہ سب کام آپ نے کر لیے ۔ گھنٹوں لیکچر بھی سن لیے ۔ ایک لاکھ اقوال زریں یاد کر لیے ۔ کٸی ہزار ملفوظات پڑھ لیے ۔ کٸی کامیاب لوگ آپ کے دوست ہیں آپ ان کے ساتھ چاۓ بھی پیتے ہیں ۔ تو کیا ہوا ؟* کیا اب آپ کامیاب کہلاٸیں گے ۔ *ارے خدا کےبندے یہی سمجھا رہا ہوں ۔ ان تمام وہم و گمان سے باہر نکلیں ۔ صرف ایک لفظ ہے جو آپ کو کامیابی کی طرف لے جاۓ گا وہ ہے ۔*
*عمل*
اس لفظ کی گردان کریں
*عمل عمل عمل*
چاند پر بھی جانا ہو تو پہلا قدم اٹھانا ضروری ہے ۔ *ہزاروں اقوال لاکھوں ملفوظات کا یاد ہونا آپ کی زندگی میں تب تک تبدیلی نہیں لا سکتا جب تک آپ عمل نہیں کرتے ۔* عمل کے بنا علم ایک ایسا چراغ ہے جس میں بتی بھی ہے تیل بھی ہے مگر اسے روشن نہیں کیا گیا ۔ اقبال رح نے صاف لفظوں میں پیغام دیا ۔
*عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی*
آپ کو ایک ہزار باتوں کا علم نہیں تو کوٸی نقصان نہیں مگر جس ایک بات کا علم ہے اس پر عمل کریں نفع ہی نفع ہو گا ۔ اگر ایک ہزار باتوں کا علم ہے مگر عمل ایک بات پر بھی نہیں تو واضح خسارہ ہے ۔
اگر آپ یوٹیوب یا فیس بک پر کسی موٹیویشنل اسپیکر کے فالور ہیں اور گھنٹوں کے حساب سے ان کا ہر لیکچر سنتے ہیں اور پھر اٹھ کر اپنے پرانے طرز عمل پر جیتے ہیں ویسا ہی کرتے ہیں *جیسا پہلے کرتے ہیں تو یقین جانیے آپ کے اس عمل سے فیس بک یوٹیوب ان کو تو پیسے دے گی آپ اسی زیرو پر کھڑے رہیں گے ۔* اپنے آپ کو سمجھاٸیے کامیابی موٹیویشنل اسپیکرز کو گھنٹوں سن کر حاصل نہیں ہوتی بلکہ جو سنا ہے اس پر عمل سے ملتی ہے ۔ *اپنے آپ کو اس سراب سے بھی نکالیں کہ کوٸی نامور شخصیت ہی کی بات پر عمل کریں گے تو کامیاب ہوں ۔* آپ کے ماں باپ آپ کو دن میں کٸی نصیحت بھرے جملے بولتے ہیں اور وہ ایسے موٹیویشنل اپسیکر , ساٸیکالوجسٹ ۔ استاد ۔ پیر ۔ مرشد اور رہنما ہوتے ہیں جو آپ سے آپ کی ہسٹری سے واقف ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ مخلص ہوتے ہیں ان سے اچھی نصیحت کون کر سکتا ہے ۔ *لہذا اپنے ان اصل ہیروز کی باتوں پر عمل سے آغاز کیجیے ۔ موٹیویشنل اسپیکر آپ کو صرف راستہ بتاتا ہے چلنا آپ نے خود ہوتأ ہے کتابیں آپ کو اس راستے کی مشکلات کو سمجھنے پرکھنے اور ان سے مقابلہ کرنا سکھاتی ہیں مگر پہلے راستے پر چلنا ضروری ہے ۔* آپ عمل کریں اور آغاز آسان کاموں سے کریں مگر آغاز ضرور کریں ۔ مثلا *آپ* جب بھی کھانا کھاٸیں تو ہاتھ اچھے سے اور لازمی دھوٸیں ۔ *آپ* جب بھی بات کریں سچ بولیں ۔ *آپ* گالی نا دیں ۔ *آپ* لڑاٸی نا کریں ۔ اب یہ روز مرہ کے کام ہیں ۔ *آپ* ان کی عادت اپناٸیں تو کامیابی کی راہ ہموار ہو گی ۔ بس ایک بات ازبر کر لیں ۔ عمل عمل اور عمل ۔ *اس فارمولا کو مزید آسان کر لیجیے اپنے پاس ایک صفحہ رکھیں جس پر روز کا ایک کام لکھ لیں اور اس پر عمل شروع کریں ۔* جو لکھ لیں اس پر لازما عمل کریں اور کمپروماٸز نہیں کریں۔ *مزید آسانی سے سمجھنے کے لیے اس ویڈیو لنک پر کلک کیجیے ۔*
https://youtu.be/L2ngbkDjhOA
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں