بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
دو لاکھ روپے اور مستقبل برباد ( واقعہ نمبر 768)
میں رکشے میں ممبرا سے شیل پھاٹا جارہا تھا۔ سفر آدھے گھنٹے کا تھا۔ راستے میں ڈرائیور صاحب نے ازخود اپنے بچوں کے تعلیمی سفر کی ناکامی کا رونا روتے ہوئے بتایا کہ میں نے بچے کی انجینئرنگ کی سالانہ فیس دو لاکھ روپے ادا کی لیکن بچے نے پڑھائی نہیں کی اور ناپاس ہوگیا۔
مجھے اس بیٹے کی بے حسی پر بڑا غصہ آیا۔ والد نے اپنے پسینے کی کمائی خطیر رقم بیٹے کے شاندار مستقبل کے لیے لگادی مگر بیٹے نے نہ صرف دو لاکھ روپیے ضائع کردیے بلکہ خود کا مستقبل بھی برباد کرلیا۔
کاش بچے اپنے والدین کی قربانیوں کو سمجھیں، ان کے احسانات کو مانیں اور اپنا مستقبل سنواریں۔
عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں