عکس آئینہ
Aks Ayena A Short Story by Shahana Iqbal
عورت چاھے جس معاشرے کی ہو ، جس عمر کی ہو ، مرد کی مرہون منت ہوتی ھے۔ اپنے چاروں محافظوں کی نگرانی میں قابل عزت واحترام زندگی گزارتی ھے۔ دراصل عورت چاک پر رکھی اس گیلی مٹی کی طرح ہوتی ھے جسے یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اسکا محافظ اسے کونسا روپ دے گا۔
چاک پر رکھی گیلی مٹی کو بہترین برتن میں تبدیل کرنے کا ہنر تو کمہار کی مہارت پر منحصر ھے جو اسکی تزین کرکے اسے انمول بنادیتا ھے۔ اب اگر گیلی مٹی کے نصیب میں چاک نہ ہو ، ہنر مند انگلیاں نہ ہوں تو گزرتے وقت کے ساتھ یہ مٹی سوکھ کر ضائع ہو جاتی ھے۔
شہانہ اقبال
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں