*وہ میرے بچپن کا سامان*
*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
وہ میرے بچپن کا سامان
وہ بھولی ۔ بھولی سی مسکان
وہ گورئیہ کا میٹھا گان
وہ گڈے ۔گڑیوں کی دوکان
کہاں ہیں وہ سارے۔سامان
اُنہیں پھر ڈھونڈھ کے لادو ۔
وہ میری دادی ماں کا پیار
ہماری خوشیوں کا سنسار
وہ جادو جیسی اُنکی بات
جنہیں سن کٹ جاتی تھی رات۔
وہ میرے بوڑھے باباجان
کہانی اور قصّوں کی کھان
زمانے بھر کا جنکو گیان
تھے ہم بچّوں کی جیسے جان
بنا کر بچّوں جیسا بھیس
گھماتے تھے پریوں کے دیس
کبھی پہنچا دیتے تھے چین
کبھی لے جاتے تھے جاپان
کہاں ہیں میرے بابا جان
اُنہیں پھر ڈھونڈھ کے لادو ۔
وہ میرا پیارا سا اسکول
شرارت ،ننھی ،ننھی بھول
وہ بارش ،کاغذ کی کشتی
وہ سارے ۔سارے دِن مستی
بنانا بالو پر تصویر
وہ جھولے ،چندا ماما ،کھیر
وہ میری سکھیوں کی ٹولی
منانا ملجُل عید ،ہولی
کھیلنا لکا چھپی کا کھیل
چلانا دِن بھر چھک ۔چھک ریل
رچانا گڑیوں کی شادی
وہ بچپن اور وہ۔آزادی
وہ گیلی مٹّی سے ارمان
کہاں ہیں وہ سارے سامان
اُنہیں پھر ڈھونڈ کے لادو ۔
عطیہ نور۔
*آئینہء حیات*
https://www.sheroadab.org/2022/11/Atiya Noor wo mery bachpan ka saman ayinaye hayat se .html
سے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں