.
مشاعر اور متشاعر کسے کہتے ہیں۔
https://www.sheroadab.org/2022/11/Mushayer kisy kahty hain aur mutashayer kisy kahty hain.html
" مشاعر دراصل اس شاعر کو کہتے ہیں جس کا شاعر ہونا بھی مشکوک ہوسکتا ہے اور متشاعر ہونا بھی یقینی نہیں ہوتا، مگر چونکہ وہ مشاعروں میں شرکت کرتا ہے لہٰذا شاعر یا متشاعر ہو یا نہ ہو مگر’مشاعر‘ ضرور ہوتا ہے۔
گویا یہ شاعروں کی وہ قسم ہے جو صرف مشاعروں میں پڑھنے کے لیے شعر کہتے ہیں جن کا میدان عمل اور میدان بے عملی جو کچھ بھی ہے مشاعرہ ہے اور جن کا مقصد زندگی سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ مشاعرہ خواہ وہ کسی قسم کا ہو، کہیں بھی ہو، کسی نے بھی کیا ہو، اس میں شرکت کرنا ضروری ہے۔
شاعروں کی یہ قسم مشاعروں کے لیے پیدل قافلوں میں، بیل گاڑیوں اورتانگوں میں، لاریوں اور موٹروں میں، ریل اور ہوائی جہاز تک میں مشاعروں کی شرکت کے لیے رواں دواں نظر آتی ہے۔ موسم کی کوئی قید نہیں، گرمی ہوتو کرتے اور انگرکھے میں جائیں گے۔ جاڑا ہوتو چسٹر اور کمبل میں جائیں گے۔ برسات ہوتو چھتری اور برساتی میں جائیں گے مگر جائیں گے اور ضرور جائیں گے، سوکام چھوڑ کر جائیں گے۔ دفتروں سے رخصت علالت لے کر جائیں گے۔ شادیوں کی تاریخیں بڑھوا کر جائیں گے، کوئی مرجائے تو قبرستان پر مشاعرے کو ترجیح دیں گے اورجائیں گے۔ بیمار ہیں تو دوا کی شیشیاں لے کر جائیں گے۔ مختصر یہ کہ مشاعرہ ان سے نہیں چھوٹ سکتا،یوں چاہے زمانہ کا زمانہ ان کو چھوڑ دے۔ یقین نہ آتا ہوتو مئی اور جون کی گرمی میں ملتان میں مشاعرہ کردیکھیے۔ دسمبر اورجنوری کی سردی میں کوہ مری پر کوئی بزم سخن منعقد کرکے امتحان کرلیجیے۔ یا شدید بارش میں موچی دروازے کی کسی تنگ گلی میں ایک مصرعہ طرح ڈال دیجیے، پھر دیکھیے کہ کہاں کہاں کا شاعر پہنچتا ہے اور کس کس حال میں پہنچتا ہے۔ حال خواہ کچھ ہو، پہنچے گا ضرور۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ مشاعرہ شعرا کے نہ آنے کی وجہ سے ٹل جائے۔"
https://www.sheroadab.org/2022/11/Mushayer kisy kahty hain aur mutashayer kisy kahty hain.html
شوکت تھانوی کی تحریر سے اقتباس
جو ادبی مجلہ اثبات کے مشاعرہ نمبر میں شائع ہوئی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں