بسم اللہ الرحمن الرحیم
Lets multiply GOODNESS
قرض سے نجات ( واقعہ نمبر 777)
میرے ایک قریبی دوست نے یہ بتایا کہ وہ سودی قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ جلد از جلد قرض کے بوجھ سے نجات حاصل کریں۔ پوچھا کہ کیسے؟
عرض کیا گیا کہ اخراجات میں کمی کریں، رقم پس انداز کریں اور قرض ادا کردیں۔ کہنے لگے کہ قرض کی رقم بڑی ہے۔ میں نے عرض کیا کہ اگر آپ مالک ہیں تو ایک زیور کو چھوڑ کر گھر کے سارے زیورات اس نیت سے فروخت کردیں کہ آئندہ اس سے بھی زیادہ اور جدید ڈیزائن کے بنوائیں گے۔
کہنے لگے کہ زیورات تو ہنگامی حالات کے لیے ہوتے ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ آپ اور آپ کا پورا خاندان سودی قرض کی وجہ سے مسلسل تناؤ میں رہتا ہے، ای ایم آئی کی وجہ سے ہر خرچ میں کاٹ کسر کرنی پڑتی ہے، یہ ہنگامی حالات نہیں ہیں تو کیا ہیں۔
بات ان کی سمجھ میں آگئی اور انہوں نے سارا سودی قرض ادا کرکے چین، اطمنان اور سکون خرید لیا۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں