طفل مکتب
ماں کی ممتا
باپ کی شفقت
بھائی بہنوں استادوں نے
اک لمبے عرصے تک اس کو
انگلی تھام کے
ہاتھ پکڑ کر
سچائی کا سبق پڑھایا
ننھی سی معصوم زباں کو
سچ کہنے کی مشق کرائی
لیکن!
اس کو سچ کہنے میں
آج بھی دقت سی ہوتی ہے
سچائی تو یہ ہے کہ وہ
جھوٹ
روانی سے کہتا ہے
Tifal-e-Maktab by Nooruddin Noor
https://www.sheroadab.org/2022/11/Tifle-e-Maktab by Nooruddin Noor .html
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں