کون کہتا ہے کہ ساٹھ(60) سال کے ہونے والے شرارتی نہیں ہوتے؟
پرانے دوستوں کے ایک واٹس ایپ گروپ نے دوپہر کے کھانے پر ملنے کا فیصلہ کیا۔
اُن میں سے تمام 15 دوست ملے اور اُنہوں نے اچھے کھانے، مشروبات اور میٹھے سے لطف اُٹھایا۔
پِھر بل آیا۔
اُن میں سے سبھی 15 دوست بل کی ادائیگی کے لیے کاؤنٹر پر پہنچ گئے۔
ایک ایسا منظر تھا جس میں سب دوست بل ادا کرنے کے لیے لڑ رہے تھے۔
ہوٹل کے منیجر نے یہ دیکھا اور بل ادا کرنے کے لیے ہر ایک کی محبت اور نیک نیتی کو سراہا۔
آخر کار اُن 15 میں سے ایک دوست نے کہا: "بِل تو ادا کرنا ہے اور ہر کوئی اسے ادا کرنا چاہتا ہے۔ کوئی نہیں چاہتا کہ دوسرا ادا کرے۔ اس لیے ہم ایک ریس کا اہتمام کریں گے۔ سب کو ہوٹل کے احاطے کا چکّر لگانا چاہیے اور جو بھی پہلے آئے وہ کاؤنٹر پر بل ادا کرے۔"
اتنے مہذب اور فیاض دوستوں کے گروپ کی بِل ادا کرنے کی خواہش دیکھ کر منیجر حیران رہ گیا۔
منیجر نے کہا کہ وہ سیٹی بجا سکتا ہے اور سبھی ہوٹل کے ارد گرد بھاگ سکتے ہیں۔ جو پہلے آئے گا وہ بل ادا کرے گا۔
آج تیسرا دن ھے اور ابھی تک کاؤنٹر پر کوئی نہیں پہنچا!
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں