۔""""""""""" یوم اقبالؔ """""""
سنو دوستو اک کہانی سنو
کہ عارفؔ کی یہ منہ زبانی سنو
کہانی یہ اک سن اٹھارہ کی ہے
چمکتے ہوئے اس ستارہ کی ہے
ملا جن کو دنیا میں سر کا خطاب
وہ اقبالؔ تھے شاعر لا جواب
وہ پیسے سے قانون داں تھے مگر
تھی شعر سخن ان کی جان جگر
وہ تھے دوستو ایک شان ِ ادب
انہیں لوگ کہتے ہیں جان ادب
تھے اک مولوی نام میر حسن
تھے استاد اقبالؔ کے وہ سجن
وطن پر تھے لوگو سراپا فدا
تھی سانسوں میں ان کے وطن کی ہوا
تھا ان کو بڑا قوم سے واسطہ
دھڑکتا تھا اقبال ؔ کا دل سدا
مناتے رہیں یوم ِ اقبال ہمؔ
ابلتے رہیں شعر عارف ؔ قلم
***********************************
عارف محمد عارفؔ ،
بھدرک ، اڈیشا
9/11/2022
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں