حکیم صاحب کے مطب پر ایک شخص آیا اور کہا پیٹ میں بہت درد ھو رہا ھے۔ 😳
حکیم صاحب سمجھ گئے کہ قبض ھے۔ 😳
پھر اس سے پوچھا: گھر کتنی دور ھے تمھارا؟
مریض ۔ دو کلومیٹر
حکیم صاحب نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک بوتل میں سے چار چمچے دوائی نکال کر ایک کٹوری میں ڈالی۔
حکیم صاحب۔ گاڑی سے آئے ہو یا چل کر ؟
مریض ۔ چل کر
حکیم صاحب نے پھر سے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور تھوڑی سی دوائی کٹوری سے واپس نکال لی ۔
حکیم صاحب - گھر کون سی منزل پر ھے؟
مریض - تیسری منزل پر
حکیم صاحب نے دوبارہ کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی سی مزید دوا نکال لی۔
حکیم صاحب اب آخری سوال کا جواب دو- گھر کے مین گیٹ سے ٹائلٹ کتنی دور ھے؟
مریض - 20 فٹ
حکیم صاحب نے آخری بار کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی دوا اور نکال لی۔
حکیم - اب میری دوا کے پیسے دے دو پہلے، پھر یہ دوا پیو، اور فٹا فٹ گھر کی طرف نکل لو۔ کہیں رکنا مت۔ پھر مجھے فون کرنا۔
مریض نے ویسا ھی کیا
آدھے گھنٹے بعد مریض کا فون آیا اور ایکدم ڈھیلی آواز میں بولا :
حکیم صاحب دوا تو بہت اچھی تھی آپکی، مگر آپ نے ناڑا کھولنے کا ٹائم کیلکولیٹ نہیں کیا تھا 🥹😢🥹
ھم دس سیکنڈ سے ہار گئے۔۔!!😜😂😂
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں