افسانچہ :جھمیلے
افسانچہ نگار :منظور وقار
جناب!! پچھلے دور کے افسانوں میں
ایک محبوبِ اور ایک محبوبہ ہواکرتے
تھے دونوں ایک دوسرے کو ٹوٹ کر
چاہتے تھے جینے مرنے کی قسمیں
کھاتے تھے آج کل کے افسانوں میں
محبوب اور محبوبہ نظر نہیں آتے
کیوں...!!؟
کیونکہ بھائی!! محبوب اور محبوبہ
برسوں تک ایک دوسرے سے محبت
کرتے رہے ایک دن انہیں شادی کرنے
کا خیال آیا تو افسانوں سے باہر نکل
آیے شادی کے بعد دونوں گھر گرہستی کے جھمیلوں میں ایسا پھنس گئے کہ انہیں دوبارہ افسانوں
میں داخل ہونے کا خیال آیا اور نہ
ایک دوسرے سے پیار و محبت کرنے
کی انکے پاس فرصت تھی ااا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں