31 جنوری *آج علاّمہ سیمابؔ اکبرآبادی کی 72 ویں برسی ہے* سیماب اکبرآبادی (شیخ عاشق حسین صدیقی) کا شمار اردو کے ممتاز اساتذۂ سخن میں ہوتا ہے۔ وہ 5 جون 1882 ء کو اکبرآباد (آگرہ) میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم مروّجہ دستور کے مطابق عربی اور فارسی سے ہوئی پھر ان کے والد مولوی محمد حسین نے انھیں انگریزی اسکول میں داخلہ دلوا دیا۔سیماب کو فصیح الملک داغ دہلوی سے شرفِ تلمّذ حاصل تھا. انھوں نے تقریباً تین سو کتابیں تصنیف و تالیف کیں جن میں تمام مروّجہ اصنافِ شاعری کے علاوہ تنقید، تحقیق، ترجمہ، افسانہ اور ڈراما وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی مقبول ترین کتابوں میں غزلوں کے تین دیوان کلیمِ عجم، سدرۃ المنتہیٰ او ر لوحِ محفوظ کے علاوہ نظموں کے مجموعے نیستاں، کارِ امروز، ساز و آہنگ اور سازِ حجاز، رباعیات کا مجموعہ عالم آشوب، فن اور اصلاحِ شاعری پر دو کتابیں رازِ عروض اور دستور الاصلاح وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ قرآن مجید کا مکمّل منظوم اردو ترجمہ وحیِ منظوم ہے، اس کے علاوہ مثنوی مولانا روم کی مکمل چھے جلدوں کا منظوم ترجمہ الہامِ منظوم بھی اہم کام ہے۔ سیماب کے تقریباً تین ہزار شاگرد ہو...
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.