نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وھاٹس ایپ گروپ: دیـــــارمیــــــــر سامنا ہوگا تو کیسے مجھے پہچانوگے

وھاٹس ایپ گروپ: دیـــــارمیــــــــر


سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں


تاریخ : 10.1.2023


مصرع نمبر : 209


میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری


پورا شعر :


سامنا ہوگا تو کیسے مجھے پہچانوگے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(وقیع منظر)


گـــــــرہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔


آئنہ لے کے میں حیرت میں پڑا ہوں یارو

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(احمد کمال حشمی)


وقت کے ہاتھوں سے برباد ہوا ہوں ایسے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(حسن اتش چاپدانوی)


ایسا تبدیل کیا گردش دوراں نے مجھے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(احمد مشرف خاور)


آئینے کو بھی کئی بار بدل کر دیکھا

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(حشمت علی حشمت)


یوں بگاڑی ہے تیرے عشق نے حالت میری

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(مقصود عالم رفعت)


ووٹ دینے سے مجھے روک دیا افسر نے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(نذر فاطمی)


کیا کہوں اِس پہ کہ حیران مصوّر بھی ہے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(شمشاد علی منظری)


مدتوں بعد جو دیکھا تو یہی سب نے کہا

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(فیض احمد شعلہ)


جو بھی ملتا ہے یہی مجھ سے کہا کرتا ہے 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(اصغر شمیم)

لے گیا جب سے تبسم وہ مرے ہونٹوں کا

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(اشرف یعقوبی) 


خود نہیں جانتا میں کیا ہے حقیقت میری 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(نثار دیناج پوری) 


غم کے دریاؤں میں ڈوبا ہی رہا کرتا ہوں 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(جاوید مجیدی)


فیصلہ آپ کریں کیسی ہے قسمت میری 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(حسام الدین شعلہ)


ہاے  یہ شدت  بیماریٔ دل  یا ﷲ

میری تصویرسـے ملتی نہیں صورت میری

(مشتاق انجم)


فکر دنیا نے بنادی ہے یہ درگت میری 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(احمد صادق سعیدی) 


غم ایام  نے  مجھ پروہ  ستم توڑےکہ اب  

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(ذکیہ شیخ مینا)


یہ کرشمہ ہے کسی دست ہنر کا ہمدم 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(حسن امام قاسمی)


میں نے البم  ہی اٹھا لایا ہے الماری سے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(غیاث انورشہودی)


کتنے رشتے مری  شادی کے  یہاں ٹوٹ گئے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(ناصر معین)


بعد شادی کے کہا مجھ سے مری بیگم نے

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(تنویر احمد تنویر)


زندگی بھر کی مصیبت کا ہوا ہے یہ اثر

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری 

(رفیق قاضی)


میں ہی منصور ہوں کس کس کو بتاتا یارو ! 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(منصور قاسمی)


ہے  زمانے کی یہ گردش کہ مصور کی خطا 

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(شہباز مظلوم پردیسی)


دوش سارا ہے ترے کیمرے کا فرزاؔنہ

میری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری

(فرزانہ پروین)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انتخــــاب : احمد کمال حشمی (ایڈمن) 


Whats app group: Diyarmir




Chain: Tie a knot




Date : 10.1.2023




Verse number: 209




My face does not match my picture




Full poem:




How will you recognize me if you meet?


My face does not match my picture


(scenario)




Knots




I'm in awe of the mirror, man


My face does not match my picture


(Ahmed Kamal Hashmi)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فیض کے شعری مجموعوں کا اجمالی جائزہ

: محمدی بیگم، ریسرچ اسکالر،  شعبہ اردو و فارسی،گلبرگہ یونیورسٹی، گلبرگہ ’’نسخہ ہائے وفا‘‘ کو فیض کے مکمل کلیات قرار دیا جاسکتا ہے، جس میں ان کا سارا کلام اور سارے شعری مجموعوں کو یکجا کردیا گیا ہے، بلکہ ان کے آخری شعری مجموعہ ’’ مرے دل مرے مسافر‘‘ کے بعد کا کلام بھی اس میں شامل ہے۔  فیض ؔ کے شعری مجموعوں کی کُل تعداد ’’سات ‘‘ ہے، جن کے نام حسبِ ذیل ہیں:

نیا قانون از سعادت حسن منٹو

نیا قانون از سعادت حسن منٹو منگو(مرکزی کردار) کوچوان اپنے اڈے میں بہت عقلمند آدمی سمجھا جاتا تھا۔۔۔اسے دنیا بھر کی چیزوں کا علم تھا۔۔۔ استاد منگو نے اپنی ایک سواری سے اسپین میں جنگ چھڑ جانے کی اطلاع سنی تھی۔۔۔اسپین میں جنگ چھڑگئی اور جب ہر شخص کو اسکا پتہ چلا تو اسٹیشن کے اڈے میں جتنے کوچوان حلقہ بنائے حقہ پی رہے تھے دل ہی دل میں استاد منگو کی بڑائی کا اعتراف کررہے تھے۔۔۔ استاد منگو کو انگریز سے بڑی نفرت تھی۔۔۔ایک روز استاد منگو نے کچہری سے دو سواریاں(مارواڑی) لادیں اور انکی گفتگو سے اسے پتہ چلا کے ہندوستان میں جلد ایک آئین کا نفاذ ہونے والا ہے تو اسکی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔۔۔ سنا ہے کہ پہلی اپریل سے ہندوستان میں نیا قانون چلے گا۔۔۔کیا ہر چیز بدل جائے گی؟۔۔۔ ان مارواڑیوں کی بات چیت استاد منگو کے دل میں ناقابلِ بیان خوشی پیدا کررہی تھی۔۔۔ پہلی اپریل تک استاد منگو نے جدید آئین کے خلاف اور اس کے حق میں بہت کچھ سنا، مگر اس کے متعلق جو تصویر وہ اپنے ذہن میں قائم کر چکا تھا ، بدل نہ سکا۔ وہ سمجھتا تھا کہ پہلی اپریل کو نئے قانون کے آتے ہی سب معاملہ صاف ہوجائے گا اور اسکو

عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، گلبرگہ نیورسٹی گلبرگہ Urdu poetry in the Bahmani period

  عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری  Urdu poetry in the Bahmani period                                                                                                 ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبرؔ 9844707960   Dr. Syed Chanda Hussaini Akber Lecturer, Dept of Urdu, GUK              ریاست کرناٹک میں شہر گلبرگہ کو علمی و ادبی حیثیت سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ جب ١٣٤٧ء میں حسن گنگو بہمنی نے سلطنت بہمیہ کی بنیاد رکھی تو اس شہر کو اپنا پائیہ تخت بنایا۔ اس لئے ہندوستان کی تاریخ میں اس شہر کی اپنی ایک انفرادیت ہے۔ گلبرگہ نہ صرف صوفیا کرام کا مسکن رہاہے بلکہ گنگاجمنی تہذیب اور شعروادب کا گہوارہ بھی رہاہے۔ جنوبی ہند کی تاریخ میں سرزمین گلبرگہ کو ہی یہ اولین اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے دین حق، نسان دوستی، مذہبی رواداری اور ایک مشترکہ تہذیب و تمدن کے آغاز کا سہرا بھی اسی کے سر ہے . ۔   Urdu poetry in the Bahmani period