📒میری ڈاٹری سے آخری خواہش سے محروم روح ✒تحریر.... جمیل اختر شفیق تیمی میرے ایک جاننے والے تھے،ان کی پوری زندگی محنت ومشقت سے عبارت تھی، ہمیشہ مشین کی طرح دوڑتے بھاگتے رہتے تھے ،پریشانیوں اور مشکلات کی بھیڑ میں بھی اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے پوری عمر سرگرم رہے،رفتہ رفتہ کوششیں رنگ لائیں، اللہ نے روزگار میں برکتیں عطاکیں، عالیشان مکان بن گیا،دوکانیں کھُل گئیں، بچے پڑھ لکھ کر کامیاب ہوئے تو مزید ترقی کے راستے آسان ہوگئے، سفر ہزار روپیہ سے شروع کیا تھا کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہوگئے- میں گرچہ عمر میں ان کے بیٹوں کے برابر تھا لیکن حد درجہ قربت اور اپنائیت کی بناپر عمر میں فاصلے کی دیوار تعلق کے ابتدائ دنوں میں ہی ٹوٹ چکی تھی، ان کے چہرے پہ چاہے جتنی افسردگی چھائ ہوئ ہو مجھ سے ملاقات کے بعد وہ بچوں کی طرح کھِل اُٹھتے تھے کم وبیش میرا حال بھی یہی تھا- پچھلے دس سالوں سے میں ہر ملاقات پہ اُنہیں میں ایک بات کی اکثر تبلیغ کیا کرتا تھا کہ محترم! اللہ نے آپ کو بہت نوازا ہے،گھریلو ذمہ داریاں بھی اب بچوں نے اپنے کاندھوں پہ اٹھالی ہیں، اسی لیے پہلی فرصت میں حج کرلیجیے یا پھر ا
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.