نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

سسر اور ساس کے حقوق🌺* ✒️حنیف عسکری بن حافظ محمدشریف


*🚪🌺سسر اور ساس کے حقوق🌺*

✒️حنیف عسکری بن حافظ محمدشریف

ہمارے ملک کی نوے فیصد آبادی (یا اس سے بھی زائد) ان گھرانوں پر مشتمل ہے جو شادی کے فوراً بعد اپنے بیٹے اور بہو کو الگ گھر بنا کر دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ کچھ نہ کچھ عرصہ اور بعض صورتوں میں طویل عرصہ تک بہو بیٹے کو اپنے سسرال ( یا والدین) کے ہاں رہ کر گزارا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی مثالیں بھی ہمارے معاشرے میں عام ہیں کہ بیٹے کی شادی محض اس مقصد کے لئے کی جاتی ہے کہ گھر میں بوڑھے والدین کی خدمت کرنے والا کوئی دوسرا فرد موجود نہیں، بہو کی صورت میں گھر کو ایک سہارا مل جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ چند سال پہلے تک اگلی وضع قطع کے بزرگ لوگ اپنے بچوں کے رشتے طے کرتے وقت قرابت داری اور رشتہ داری کو بڑی اہمیت دیتے تھے ۔ عموماً خالہ ، پھوپھی، چچا ، ماموں وغیرہ۔ اپنی اولادوں کو باہمی مناکحت کی لڑی میں پرونے کی کوشش کرتے ، ماں باپ اپنی بیٹی کو رخصت کرتے وقت نصیحت کرتے "بیٹی! جس گھر میں تمہاری ڈولی جارہی ہے، اسی گھر سے تمہارا جنازہ اٹھنا چاہئے ۔ مطلب یہ ہوتا کہ اب عمر بھر کے لئے تمہارا جینا مرنا ، دکھ سکھ ، خوشی اور غمی اس گھر کے ساتھ وابستہ ہے۔ اس طرز عمل کا نتیجہ یہ نکلتا کہ ہو اپنے شوہر کے والدین کو اپنے ماں باپ جیسا احترام دیتی اور ان کی خدمت میں کوئی عار محسوس نہ کرتی اور یوں ساس بہو کی روایتی نوک جھونک کے باوجود لوگ پُر سکون اور مطمئن زندگی بسر کرتے تھے۔ *جب سے تہذیب مغرب کی تقلید کا ذوق و شوق عام ہوا ہے تب سے ایک نئی سوچ نے جنم لینا شروع کیا ہے، وہ یہ کہ شرعاً عورت پر سسرال کی خدمت واجب نہیں* نیز یہ کہ شوہر کے لئے کھانا پکانا، کپڑے دھونا اور دیگر گھریلو کام کرنا بھی بیوی پر واجب نہیں، نہ ہی شوہر ان باتوں کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ *کیا واقعی ایسا ہی ہے؟* *آئیے نقلی اور عقلی دلائل کی روشنی میں جائزہ لیں کہ یہ فتویٰ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے یا شریعت کے نام پر تہذیب مغرب کی تقلید کا شوق فراواں؟* جہاں تک شوہر کی خدمت کا تعلق ہے۔ اس بارے میں رسول اکرم ﷺ کے ارشادات اس قدر واضح اور کثیر تعداد میں ہیں کہ اس پر بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم یہاں صرف تین احادیث اختصار کے ساتھ نقل کر رہے ہیں:

Rights of father-in-law and mother-in-law


✒️Hanif Askari bin Hafiz Muhammad Sharif


Ninety percent of our country's population (or even more) consists of those families who cannot afford to make separate houses for their son and daughter-in-law immediately after marriage. For some time and in some cases for a long time, the son-in-law has to stay with his in-laws (or parents). Such instances are also common in our society that a son is married simply for the purpose that there is no other person in the house to serve the aged parents, the house will get a support in the form of a daughter-in-law. This is the reason that until a few years ago, the elderly people of the next generation used to give great importance to kinship and kinship while deciding the relationships of their children. Usually aunts, uncles, uncles etc. Trying to keep their children in a mutual ban, parents used to admonish their daughter while sending them off, "Daughter! Your funeral should be done from the same house where your dowry is going. It would mean that now for a lifetime Because your life, death, sorrow, happiness and sadness are associated with this house. The result of this behavior would be that you would respect your husband's parents like your own parents and feel no shame in serving them and so on. Despite the traditional nook of mother-in-law, people used to live a peaceful and contented life. * Ever since the taste and desire of imitating western civilization has become common, a new thought has started to be born, that is, the Shari'a on women. The in-laws' service is not wajib* Also, it is not wajib for the wife to do cooking, washing clothes and other household chores for the husband, nor can the husband demand these things. And examine in the light of rational arguments whether this fatwa is in accordance with Islamic teachings or is the desire to imitate the civilization of the West in the name of Shariat? The sayings of the Messenger of Allah (PBUH) are so clear and numerous that there is no room for debate. We are quoting only three hadiths here in brief:




Husband and wife have heaven and hell. (Ahmed, Tabrani, Hakim and Bayhaqi)


If I were to order someone to prostrate, I would order a woman to prostrate to her husband. (Tirmidhi) There will be an abundance of women in Hell because they are ungrateful to their husbands. (Bukhari)


It is known that the pure wives would cook food for the Messenger of Allah ﷺ, lay the bed for him, wash his clothes, even comb his blessed head, After interaction, which is the law that will prove that cooking, washing clothes and other household chores for the husband is not wajib on the wife?*


As far as serving the in-laws (father-in-law and mother-in-law) is concerned, before saying anything about it, it should be kept in mind that the religion of Islam is a religion of complete brotherhood, loyalty, love, kindness, mercy, compassion and respect. Is.*


  An elderly person came to the service with the purpose of meeting the Messenger of Allah, peace be upon him.


"Whoever does not show mercy to our younger ones and does not recognize the right of our elders, he is not from us." (Abu Dawud)


*Imam Tirmidhi has narrated a hadith in his Sunan that Hazrat Kabsha bint Ka’b bin Malik (RA) brought ablution water for her father-in-law Hazrat Abu Qatada (RA) to perform ablution. When I started, a cat came and started drinking water from the pot. Hazrat Abu Qatada (R.A.) put the pot in front of the cat and said: The Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, said, "The cat is not impure."


One of the most delicate and important aspects of in-laws' service is that the Holy Prophet (peace be upon him) has described his parents as heaven or hell for the children. (Ibn Majah) which means that it is obligatory on the children to serve, obey and please their parents in all circumstances. At the same time, for a woman, her husband is declared as her heaven or hell, as if the whole family, parents (father-in-law and mother-in-law), son (husband), wife (daughter-in-law) are united together in this way. It has been done that it is not possible to separate their worldly and hereafter matters from each other. A son is bound to serve his parents, a wife is bound to serve her husband. Then how is it possible that the son stays busy day and night in the service of his parents and the wife continues to sleep comfortably wearing the veil of the fatwa that "the service of the in-laws is not obligatory according to Sharia"? Separate rights of father-in-law and mother-in-law are nowhere mentioned, so daughter-in-law is not obliged to serve father-in-law and mother-in-law, so you can imagine how important this philosophy will be in ruining the family. The process will be that the husband will ignore his parents-in-law (i.e. the wife's parents) and ultimately, instead of mutual love, affection, kindness, mercy, honor and respect, there will be feelings of insolence, disrespect, rudeness, disgust and hatred in both houses. will be born.*


  This will not only make the life of elders bitter but also create a situation of constant conflict between husband and wife. * This philosophy can be implemented in the western society, where the first child does not know his parents first. Secondly, even if there is knowledge, the son is not related to his parents as much as the daughter-in-law. But how can this philosophy be imagined to be practical in Islamic society?

شوہر، بیوی کی جنت اور جہنم ہے۔ (احمد، طبرانی ، حاکم اور بیہقی )

اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔ (ترمذی) عورتوں کی جہنم میں کثرت اس لئے ہوگی کہ وہ اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہیں۔ (بخاری) 

یہ بات معلوم ہے کہ ازواج مطہرات رسول اکرم ﷺ کے لئے کھانا پکا تیں ، آپ ﷺ کے لئے بستر بچھاتیں ، آپ ﷺ کے کپڑے دھوتیں، حتتی کہ آپ ﷺ کے سر مبارک پر کنگھی کرتیں، *رسول اکرم ﷺ کے اقوال اور ازواج مطہرات کے تعامل کے بعد آخر وہ کون سی شریعت ہے جس سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ شوہر کے لئے کھانا پکانا، کپڑے دھونا اور دیگر گھریلو کام کرنا بیوی پر واجب نہیں ؟*

جہاں تک سسرال ( سسر اور ساس) کی خدمت کرنے کا تعلق ہے اس بارے میں کچھ عرض کرنے سے قبل یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ *دین اسلام سراسر اخوت، موءدت، محبت ، رافت ، رحمت ، شفقت اور عزت و احترام کا دین ہے۔*

 ایک ضعیف العمر شخص رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کی غرض سے حاضر خدمت ہوا ، حاضرین مجلس نے اس بوڑھے شخص کو راستہ دینے میں کچھ تاخیر کر دی تو رسول رحمت ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے بڑوں کا حق نہیں پہچانتا ، وہ ہم سے نہیں۔“(ابوداؤد)

*امام ترمذی نے اپنی سنن میں ایک حدیث روایت کی ہے کہ حضرت کبشہ بنت کعب بن مالک رضی اللہ عنہا اپنے سسر حضرت ابوقتادہ (رض) کے لئے وضو کا پانی لائیں تا کہ انہیں وضو کرا ئیں ، حضرت کبشہ رضی اللہ عنہا نے وضو کروانا شروع کیا تو ایک بلی آئی برتن سے پانی پینے لگی۔ حضرت ابوقتادہ(رض) نے برتن بلی کے آگے کر دیا اور کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بلی نجس نہیں ہے۔“ (ترمذی) اس حدیث سے یہ بات واضح ہے کہ صحابیات میں سسرال کی خدمت کا تصور موجود تھا۔*

سسرال کی خدمت کا ایک نہایت نازک اور اہم پہلو یہ ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے اولاد کے لئے اس کے ماں باپ کو اس کی جنت یا جہنم قرار دیا ہے۔ (ابن ماجہ ) جس کا مطلب یہ ہے کہ اولاد پر والدین کی خدمت کرنا ، اطاعت کرنا اور ہر حال میں انہیں راضی رکھنا واجب ہے۔ اس کے ساتھ ہی عورت کے لئے اس کے شوہر کو اس کی جنت یا جہنم قرار دے دیا ، گویا پورے خاندان ، والدین (سسر اور ساس) ، بیٹا (شوہر) ، بیوی ( بہو ) کو با ہم اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ پیوست کر دیا گیا ہے کہ ان کے دنیاوی اور اخروی معاملات ایک دوسرے سے الگ کرنا ممکن ہی نہیں۔ بیٹا اپنے والدین کی خدمت کرنے کا پابند ہے، بیوی اپنے شوہر کی خدمت کرنے کی پابند ہے ۔ پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ بیٹا تو دن رات والدین کی خدمت پر کمر بستہ رہے اور بیوی شرعاً سسرال کی خدمت واجب نہیں" کے فتوے کی چادر اوڑھ کر مزے کی نیند کرتی رہے؟ *اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ چونکہ شریعت اسلامیہ میں سسر اور ساس کے الگ حقوق کا کہیں تذکرہ نہیں ملتا ، لہذا بہو پر سسر اور ساس کی خدمت کرنا واجب نہیں تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ فلسفہ خاندان کو برباد کرنے میں کتنا اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کا سب سے پہلا رد عمل یہ ہوگا کہ شوہر اپنے سسر ساس (یعنی بیوی کے والدین) کو نظر انداز کرے گا اور بالآخر دونوں گھروں میں باہمی محبت ، موءدت ، رافت ، رحمت ، عزت اور احترام کی بجائے گستاخی ، ناگواری، بے ادبی، بیزاری اور نفرت کے جذبات پیدا ہوں گے۔*

 اس سے نہ صرف بزرگوں کی زندگی تلخ ہوگی بلکہ خود میاں بیوی کے درمیان ایک مستقل جھگڑے کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔ *یہ فلسفہ مغربی طرز معاشرت میں تو قابل عمل ہوسکتا ہے، جہاں اولا دکو اولاً اپنے ماں باپ کا علم ہی نہیں ہوتا۔ ثانیاً اگر علم ہو بھی تو بیٹا بھی اپنے والدین سے اسی قدر لا تعلق ہوتا ہے جس قدر بہو* لیکن اسلامی طرز معاشرت میں اس فلسفہ کے قابل عمل ہونے کا تصور کیسے کیا جا سکتا ہے؟

*منجانب:گروپ اجماع امت مسائل اور حل* 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فیض کے شعری مجموعوں کا اجمالی جائزہ

: محمدی بیگم، ریسرچ اسکالر،  شعبہ اردو و فارسی،گلبرگہ یونیورسٹی، گلبرگہ ’’نسخہ ہائے وفا‘‘ کو فیض کے مکمل کلیات قرار دیا جاسکتا ہے، جس میں ان کا سارا کلام اور سارے شعری مجموعوں کو یکجا کردیا گیا ہے، بلکہ ان کے آخری شعری مجموعہ ’’ مرے دل مرے مسافر‘‘ کے بعد کا کلام بھی اس میں شامل ہے۔  فیض ؔ کے شعری مجموعوں کی کُل تعداد ’’سات ‘‘ ہے، جن کے نام حسبِ ذیل ہیں:

عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، گلبرگہ نیورسٹی گلبرگہ Urdu poetry in the Bahmani period

  عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری  Urdu poetry in the Bahmani period                                                                                                 ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبرؔ 9844707960   Dr. Syed Chanda Hussaini Akber Lecturer, Dept of Urdu, GUK              ریاست کرناٹک میں شہر گلبرگہ کو علمی و ادبی حیثیت سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ جب ١٣٤٧ء میں حسن گنگو بہمنی نے سلطنت بہمیہ کی بنیاد رکھی تو اس شہر کو اپنا پائیہ تخت بنایا۔ اس لئے ہندوستان کی تاریخ میں اس شہر کی اپنی ایک انفرادیت ہے۔ گلبرگہ نہ صرف صوفیا کرام کا مسکن رہاہے بلکہ گنگاجمنی تہذیب اور شعروادب کا گہوارہ بھی رہاہے۔ جنوبی ہند کی تاریخ میں سرزمین گلبرگہ کو ہی یہ اولین اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے دین حق، نسان دوستی، مذہبی رواداری اور ایک مشترکہ تہذیب و تمدن کے آغاز کا سہرا بھی اسی کے سر ہے . ۔   Urdu poetry in the Bahmani period

نیا قانون از سعادت حسن منٹو

نیا قانون از سعادت حسن منٹو منگو(مرکزی کردار) کوچوان اپنے اڈے میں بہت عقلمند آدمی سمجھا جاتا تھا۔۔۔اسے دنیا بھر کی چیزوں کا علم تھا۔۔۔ استاد منگو نے اپنی ایک سواری سے اسپین میں جنگ چھڑ جانے کی اطلاع سنی تھی۔۔۔اسپین میں جنگ چھڑگئی اور جب ہر شخص کو اسکا پتہ چلا تو اسٹیشن کے اڈے میں جتنے کوچوان حلقہ بنائے حقہ پی رہے تھے دل ہی دل میں استاد منگو کی بڑائی کا اعتراف کررہے تھے۔۔۔ استاد منگو کو انگریز سے بڑی نفرت تھی۔۔۔ایک روز استاد منگو نے کچہری سے دو سواریاں(مارواڑی) لادیں اور انکی گفتگو سے اسے پتہ چلا کے ہندوستان میں جلد ایک آئین کا نفاذ ہونے والا ہے تو اسکی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔۔۔ سنا ہے کہ پہلی اپریل سے ہندوستان میں نیا قانون چلے گا۔۔۔کیا ہر چیز بدل جائے گی؟۔۔۔ ان مارواڑیوں کی بات چیت استاد منگو کے دل میں ناقابلِ بیان خوشی پیدا کررہی تھی۔۔۔ پہلی اپریل تک استاد منگو نے جدید آئین کے خلاف اور اس کے حق میں بہت کچھ سنا، مگر اس کے متعلق جو تصویر وہ اپنے ذہن میں قائم کر چکا تھا ، بدل نہ سکا۔ وہ سمجھتا تھا کہ پہلی اپریل کو نئے قانون کے آتے ہی سب معاملہ صاف ہوجائے گا اور اسکو