رائےونڈ لاری اڈے پر ایک بدحال ہیروئنچی بیٹھا کسی پرانے اخبار کو پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا.
ایک زیر تربیت تبلیغی اس کے قریب بیٹھ گیا. نشئی نے تبلیغی سے پوچھا یہ ہارٹ اٹیک کیا ہوتا ہے ،کیوں ہوتا ھے ؟
تبلیغی نے سوچا تبلیغ کا شاندار موقع مل گیا ہھے. لہٰذا اُس نے بتانا شروع کیا کہ یہگناہگاروں کو ہونے والی بیماری ھے. گناہوں کا بوجھ جب بڑھ جاتا ہے تو دل کے پٹھے جواب دے جاتے ہیں. نشہ اور نامناسب تعلقات انسان کو وہ حیوان بنا دیتے ہیں جو بظاہر انسان لگتا ہے لیکن اس کے اندر سے انسانیت نکل چکی ہوتی ھے.
نشئی بے یقینی سے پھٹی پھٹی آنکھیں گاڑے تبلیغی کو دیکھنا شروع کر دیا
تبلیغی نے سوچا کافی ڈرا دیا اب یہ تبلیغ کیلئے تیار ہو چکا ھے . اس لئے بہت نرمی سے پوچھا تمہیں یہ تکلیف کب سے ھے؟
نشئی نے کہا تکلیف مجھے نہیں ھے ۔اخبار میں لکھا ھے کہ مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ھے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں