بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
( یوم: دن )
اخلاقی تنزلی ( واقعہ نمبر 1263 )
ایک اخبار میں وکیل کی معرفت ایک تفصیل پڑھ کر دل بہت مضطرب اور اداس ہوگیا۔ لکھا تھا کہ کسی فریق نے ایک جائیداد خریدنے کے لیے چیک سے ادائیگی کی اور کاغذات اپنے نام کروالیے۔ بعد میں چیک باونس ہوگیا۔ لیکن چوں کہ کاغذات نام پر ہوچکے تھے اس بات کا فائدہ اُٹھا کر وہ فرد جائیداد کسی تیسرے فریق کو بیچنے کی کوشش کررہا ہے۔ یعنی کہ بغیر ادائیگی کے جائیداد ہتھیا لی گئی اور اب اسے بیچ کر رقم حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے۔
اخلاقی تنزلی اور پستی کی وجہ سے دھوکے اور بے ایمانی کے ایسے معاملات سامنے آتے ہیں۔ ہمیں اخلاقی پستی کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
عبدالماجد انصاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں