ہیٹ اسٹروک جان لیوا ثابت ھوسکتی ہے پروفیسر حکیم سید عمران فیاض پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، آجکل درجہ حرارت44 -41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ھے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر سے خبردار کردیا، جو لوگ گھر سے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں اُن کو ہیٹ اسٹروک کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر ھمیں اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سی تبدیلیاں رونما ھوتی نظر آتی ھیں۔ جنھیں نظر انداز کرنا ھمارےلیئے بہت سی مشکلات کا سبب بن سکتا ھے۔ اس لی ٸ ے گرمی کے ان ایام میں ھمیں شدید احتیاط سے کام لینا ھو گا۔ تاکہ آنے والےخطرات سے بچا جاسکے۔ اس موسم میں ھم پر لازم ھے کے ھم اپنے اردگرد کے ماحول کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنا ٸ یں۔ اور اپنے گھر۔ محلے۔ پارک۔ گلی اور اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ کیونکہ پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ گرمی میں کمی کا باعث بنتے ھیں۔ اور ھم شدید گرمی اور لو سے بچنے کیلئے ان کی چھا ٶ وں کا سہارا لے سکتے ھیں۔
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.