بسم اللہ الرحمن الرحیم Let's multiply GOODNESS ( یوم: دن ) اخلاقی تنزلی ( واقعہ نمبر 1263 ) ایک اخبار میں وکیل کی معرفت ایک تفصیل پڑھ کر دل بہت مضطرب اور اداس ہوگیا۔ لکھا تھا کہ کسی فریق نے ایک جائیداد خریدنے کے لیے چیک سے ادائیگی کی اور کاغذات اپنے نام کروالیے۔ بعد میں چیک باونس ہوگیا۔ لیکن چوں کہ کاغذات نام پر ہوچکے تھے اس بات کا فائدہ اُٹھا کر وہ فرد جائیداد کسی تیسرے فریق کو بیچنے کی کوشش کررہا ہے۔ یعنی کہ بغیر ادائیگی کے جائیداد ہتھیا لی گئی اور اب اسے بیچ کر رقم حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے۔ اخلاقی تنزلی اور پستی کی وجہ سے دھوکے اور بے ایمانی کے ایسے معاملات سامنے آتے ہیں۔ ہمیں اخلاقی پستی کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ عبدالماجد انصاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم Let's multiply GOODNESS ( مالک: مالک ) بے حِسی کا علاج ( واقعہ نمبر 1262 ) واقعہ نمبر 1260 "بے حِسی" اور واقعہ نمبر 1261 "حل" پڑھنے کے بعد ایک محترم قاری نے یہ اہم سوال پوچھا کہ بے حِسی کیسے ختم ہوتی ہے؟ میں کوئی عالم تو ہوں نہیں۔ ایک طفلِ مکتب کے طور پر کچھ باتیں برائے تصحیح پیش کردیتا ہوں۔ کسی معاملے میں جذبات، محسوسات، دل چسپیوں یا فکر سے خالی ہونے کا نام بے حِسی ہے۔ یہ لا تعلقی یا جذبات سے عاری ہونے کی کیفیت ہے۔ بے حس شخص جذباتی، سماجی، روحانی، فلسفیانہ یا عملی زندگی میں حساسیت کا مظاہرہ نہیں کرتا ہے۔ بے حسی مردہ ضمیری یا بے عملی ہے۔ بے حس کا دل سخت ہوجاتا ہے۔ موت کی پہلی علامت صاحب یہی احساس کا مر جانا ہے علاج: ۱۔ اللہ پاک سے بے حسی دور ہونے کی دعا کریں۔ ۲۔ دل کو نرم کرنے کی کوشش کریں۔ ۳۔ دوسروں کی ضرورتوں اور مشکلات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ ۴۔ فلاحی کام کریں۔ ۵۔ خود برائی سے بچیں اور دوسروں کو تلقین کریں۔ ۶۔ اچھائیاں اپنائیں اور پھیلائیں۔ ۷۔ علم حاصل کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔ اللہ پاک ہ